وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

چندی گڑھ دھماکہ: بی جے پی دفتر کے باہر حملہ، سکھجندر سنگھ ببر نے ذمہ داری قبول کر لی، مزید تحقیقات جاری

ماضی میں بھی بی جے پی رہنماؤں کو دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔ جولائی 2024 میں متعدد رہنماؤں کو دھمکی آمیز خطوط اور دھماکہ خیز مواد بھیجا گیا تھا
چندی گڑھ حملہ

دھماکہ یکم اپریل کی شام تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر سیکٹر 37 میں بی جے پی دفتر کے قریب روٹری بلڈ بینک کی دیوار کے ساتھ ہوا۔ دھماکے سے قریبی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

April 1, 2026

چندی گڑھ: بھارتی شہر چندی گڑھ میں پنجاب بی جے پی کے دفتر کے باہر ہونے والے ہائی انٹینسٹی دھماکے کی ذمہ داری سکھ علیحدگی پسند رہنما سکھجندر سنگھ ببر نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سکیورٹی اداروں نے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ یکم اپریل کی شام تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر سیکٹر 37 میں بی جے پی دفتر کے قریب روٹری بلڈ بینک کی دیوار کے ساتھ ہوا۔ دھماکے سے قریبی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس، سکیورٹی اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں دستی بم حملے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تحقیقات کے دوران ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دو مشتبہ افراد کو جائے وقوعہ کے قریب دیکھا گیا، پولیس اس فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔

ادھر سکھجندر سنگھ ببر نے سوشل میڈیا بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ایک پیغام ہے، تاہم حکام نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ماضی میں بھی بی جے پی رہنماؤں کو دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔ جولائی 2024 میں متعدد رہنماؤں کو دھمکی آمیز خطوط اور دھماکہ خیز مواد بھیجا گیا تھا، جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا حالیہ دھماکہ ان سابقہ واقعات سے جڑا ہوا ہے یا نہیں، جبکہ چندی گڑھ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

دیکھئیے:رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد نیا بیانیہ؟: “فالس فلیگ” خدشات کو پروپیگنڈا قرار دینے کا بھارتی دعویٰ؛ پاکستان کا دوٹوک ردعمل

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *