اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد نیا بیانیہ؟: “فالس فلیگ” خدشات کو پروپیگنڈا قرار دینے کا بھارتی دعویٰ؛ پاکستان کا دوٹوک ردعمل

بھارتی ادارے حقائق سامنے آنے کے بعد خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ردعمل میں کہا گیا: رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد اب خود کو متاثرہ فریق ظاہر کیا جا رہا ہے
فالس فلیگ آپریشن کابھارتی پراپیگنڈا بے نقاب

بھارت میں بعض میڈیا ادارے اور متعلقہ نیٹ ورکس ماضی میں بھی بغیر شواہد پاکستان پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں، اور موجودہ بیانیہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

April 1, 2026

اسلام آباد: بھارت سے منسلک حلقوں کی جانب سے پاکستان کے “فالس فلیگ” خدشات کو پروپیگنڈا قرار دینے کی کوشش سامنے آئی ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا اور تجزیہ کاروں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے حقائق سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی قرار دیا ہے۔

بھارتی بیانیے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ممکنہ “فالس فلیگ” اقدام سے متعلق خبردار کرنا دراصل ایک منظم گمراہ کن مہم ہے، جس کا مقصد مبینہ طور پر کسی ممکنہ کارروائی کیلئے جواز پیدا کرنا ہے۔ یہ مؤقف بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے پیش کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان میں اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اصل معاملہ برعکس ہے اور بھارتی ادارے حقائق سامنے آنے کے بعد خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ردعمل میں کہا گیا: “رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد اب خود کو متاثرہ فریق ظاہر کیا جا رہا ہے اور حقائق سامنے لانے والوں پر الزام تراشی کی جا رہی ہے، یہ ایک روایتی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔”

پاکستانی حلقوں کے مطابق بھارت میں بعض میڈیا ادارے اور متعلقہ نیٹ ورکس ماضی میں بھی بغیر شواہد پاکستان پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں، اور موجودہ بیانیہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے الزامات دراصل بیانیاتی جنگ کا حصہ ہوتے ہیں، جہاں اصل حقائق کو دبانے اور عالمی رائے عامہ کو متاثر کرنے کیلئے مخالف فریق پر پیشگی الزام عائد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے، جہاں دونوں جانب سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی مکمل تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

دیکھئیے:اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا انڈونیشیائی اہلکاروں کے قتل پر اظہارِ افسوس، عالمی امن کوششوں کے لیے بڑا خطرہ قرار

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *