کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

آبنائے ہرمز کھولو ورنہ جہنم کا سامنا کرو؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر ایران کیخلاف گالیوں کا استعمال

امریکی صدر نے کہا کہ منگل کا دن ایران کیلئے “پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے” ہوگا، جس کے دوران پاور پلانٹس اور پلوں کو بیک وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کی بکواس

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ “آبنائے ہرمز کھولو، ورنہ تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے”، جبکہ انہوں نے ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا بھی عندیہ دیا۔

April 5, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ بصورت دیگر ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ “آبنائے ہرمز کھولو، ورنہ تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے”، جبکہ انہوں نے ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا بھی عندیہ دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ منگل کا دن ایران کیلئے “پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے” ہوگا، جس کے دوران پاور پلانٹس اور پلوں کو بیک وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “منگل کو ایران میں جو کچھ کریں گے اس کا موازنہ کسی سے نہیں ہوگا”

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ “وقت تیزی سے گزر رہا ہے، ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ ہم قہر ڈھا دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران کو پہلے ہی 10 دن کی ڈیڈ لائن دی جا چکی تھی، جس میں سے اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کیلئے انتہائی اہم گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کے تیل کا بڑا حصہ گزرتا ہے، اور اس حوالے سے کسی بھی کشیدگی کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی امریکہ ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں اس کے کردار پر سخت مؤقف اختیار کرتا رہا ہے، جبکہ حالیہ پیش رفت نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

عالمی مبصرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھی تو نہ صرف تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی تجارت اور سپلائی چین بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی صدرٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی حکام نے کہا کہ غیرمتوازن رویے کی وجہ سے ٹرمپ اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں نبھانے کے اہل نہیں۔

دیکھئیے:صدر ٹرمپ کی حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، متعدد اعلی شخصیات عہدے سے برطرف

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *