اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

پاکستان نے بڑی جنگ رکوا دی، عالمی سطح پر بااعتماد ثالث کے طور پر تسلیم، مودی فارغ ہو چکا: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ “سب کو مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، آج عالمی طاقتیں اور عرب ممالک سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔”
خواجہ آصف کی بھارت پر تنقید

خواجہ آصف نے کہا کہ “سب کو مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، آج عالمی طاقتیں اور عرب ممالک سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔”

April 8, 2026

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران۔امریکا جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی ایک بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا اور عالمی سطح پر ایک بااعتماد ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ “سب کو مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، آج عالمی طاقتیں اور عرب ممالک سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ کل تک جنگ کے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، جس کے بعد پاکستان ایک نئے سیاسی اور سفارتی دور میں داخل ہو رہا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے ملک میں استحکام آئے گا اور اب توجہ معیشت کی بحالی پر مرکوز کی جا سکے گی۔

انہوں نے سول و عسکری قیادت کے اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ہائبرڈ ماڈل” نے گزشتہ چند برسوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور یہ ثابت کیا کہ قومی قیادت یکجا ہو تو پاکستان عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “مودی فارغ ہو گیا، اس کے پاس کچھ نہیں رہا، بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہے گا”، اور دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بڑے دشمن کو سفارتی محاذ پر شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو داخلی محاذ، معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی، جبکہ افغانستان کو بھی پاکستان کی میزبانی کا لحاظ کرنا چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابی نے خطے میں اس کے کردار کو مزید مضبوط کیا ہے، تاہم داخلی استحکام اور معاشی بہتری اب اگلا بڑا چیلنج ہوگا۔

دیکھئیے:عالمی ثالث کے طور پر سوئٹزرلینڈ کا دور ختم: پاکستان اب عالمی سفارت کاری کا نیا مرکز ہے، سوئس اخبار ‘بلک’ کا انکشاف

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *