اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

ماننا ہو گا کہ پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے: عمر عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے وہ کر دکھایا جو باقی ممالک نہ کر سکے
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے وہ کر دکھایا جو باقی ممالک نہ کر سکے

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کا اہم بیان؛ اسرائیل سے قربت کو بھارت کی سفارتی کمزوری قرار دے دیا۔ انہوں نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مصلحانہ کوششوں کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے

April 9, 2026

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے سفارتی کردار کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظر میں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان نے وہ کر دکھایا جو باقی ممالک کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے جنگ بندی کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، خواہ اس کے لیے پاکستان نے ہی کلیدی کردار کیوں نہ ادا کیا ہو۔

عمر عبداللہ نے بھارتی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات بھارت کے لیے سفارتی محاذ پر کمزوری ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ “جنگ صرف اسرائیل کی خواہش تھی اور اگر ہم اسرائیل کے اتنے قریب نہ ہوتے تو بھارت بھی وہی مصلحانہ کردار ادا کر سکتا تھا جو پاکستان نے کر کے دکھایا ہے”۔

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کے اس بیان کو سیاسی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے نہ صرف پاکستان کی سفارتی برتری کا اعتراف کیا ہے بلکہ خطے میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اس کے بھارتی مفادات پر پڑنے والے منفی اثرات کی جانب بھی اشارہ کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عمر عبداللہ کا یہ بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان کی حالیہ امن کوششوں نے نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود بھارت کے زیرِ انتظام علاقوں میں بھی رائے عامہ کو متاثر کیا ہے اور پاکستان کے سفارتی قد کاٹھ میں اضافہ ہوا ہے۔

دیکھیے: اسلام آباد عالمی سفارت کاری کا مرکز؛ ایران امریکہ جنگ بندی میں تاریخی کردار، عالمی سطح پر زبردست ستائش

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *