کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

لوئر دیر کے دو گروہ ٹی ٹی پی میں شامل، بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

تحریک طالبان پاکستان نے لوئر دیر کے دو گروہوں کی شمولیت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے بنوں سرحد پر پولیس حملوں میں مطلوب دہشت گرد مدثر لارون کو ہلاک کر دیا ہے
تحریک طالبان پاکستان نے لوئر دیر کے دو گروہوں کی شمولیت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے بنوں سرحد پر پولیس حملوں میں مطلوب دہشت گرد مدثر لارون کو ہلاک کر دیا ہے

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان نے لوئر دیر کے دو گروہوں کی بیعت کا دعویٰ کیا ہے، دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بنوں وزیرستان بارڈر پر کاروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد مدثر لارون کو ہلاک کر دیا

April 10, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی پھیلانے والی کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بنوں اور وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ایک اہم کاروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے دو اہم گروہوں نے تنظیم میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان گروہوں کی قیادت کمانڈر طلحہ اور کمانڈر شریف اللہ کر رہے ہیں، جو اس سے قبل آزادانہ طور پر اور کبھی جماعت الاحرار کے ساتھ مل کر تخریبی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان کمانڈروں نے ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ہاتھ پر “ہجرت اور جہاد” کی بیعت کی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بنوں اور وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ہونے والی ایک کارروائی کے دوران خطرناک دہشت گرد مدثر لارون ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مدثر لارون قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولیس اسٹیشنز پر حملوں اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، ٹی ٹی پی کی جانب سے نئے گروہوں کی شمولیت کے دعوے دراصل اپنی کمزور ہوتی ہوئی پوزیشن کو سہارا دینے کی کوشش ہیں، تاہم فورسز کی مسلسل کاروائیاں ان کے نیٹ ورک کو کمزور کر رہی ہیں۔

دیکھیے: بی ایل اے سربراہ بشیر زیب کی افغانستان میں گورنر ہرات سے ملاقات، بی ایل اے کے افغانستان میں ٹھکانے سامنے آگئے

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *