"> اسلام آباد مذاکرات اختتام پذیر: وزارتِ خارجہ کا دونوں ممالک کو خراجِ تحسین؛ آئندہ بھی ثالثی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان - HTN Urdu اسلام آباد مذاکرات اختتام پذیر: پاکستان کی ثالثی کو سراہا گیا، جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور: وزارت خارجہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اسلام آباد مذاکرات اختتام پذیر: وزارتِ خارجہ کا دونوں ممالک کو خراجِ تحسین؛ آئندہ بھی ثالثی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان نے بطور ثالث دونوں ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فریقین جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھیں تاکہ خطے میں دیرپا امن ممکن بنایا جا سکے۔
وزارت خارجہ کا بیان

پاکستانی قیادت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں فریقین کے درمیان متعدد ادوار میں مذاکرات میں سہولت کاری کی۔

April 12, 2026

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے اختتام پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو خطے میں امن کیلئے اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر فوری جنگ بندی اور مذاکرات کیلئے اسلام آباد آنے کا مثبت جواب دیا۔

سرکاری بیان کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی، جو مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے۔ پاکستانی قیادت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں فریقین کے درمیان متعدد ادوار میں مذاکرات میں سہولت کاری کی۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے بطور ثالث دونوں ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فریقین جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھیں تاکہ خطے میں دیرپا امن ممکن بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ بھی ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی روابط اور مکالمے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا، جبکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد مذاکرات نے پاکستان کو ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کے اہم مرکز کے طور پر اجاگر کیا ہے، جہاں سے خطے کے بڑے تنازعات کے حل کیلئے پیش رفت ممکن بنائی جا رہی ہے۔

دیکھئیے:ایران-امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار: امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنے: ایرانی میڈیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *