امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

اسلام آباد مذاکرات کے بعد قالیباف کا پہلا بیان: امریکا ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا

قالیباف نے پاکستان کی میزبانی اور مذاکراتی عمل کو آسان بنانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں نیک نیتی اور سنجیدہ ارادے کے ساتھ شرکت کی، تاہم ماضی کے تجربات کے باعث مخالف فریق پر مکمل اعتماد ممکن نہیں رہا۔
اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایران کا بیان

قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور اصولی مؤقف پر قائم ہے، اور ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کیلئے سفارتکاری کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع کو بھی اہم سمجھتا ہے۔

April 12, 2026

اسلام آباد میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ایرانی وفد کے سربراہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے، تاہم اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں قالیباف نے پاکستان کی میزبانی اور مذاکراتی عمل کو آسان بنانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں نیک نیتی اور سنجیدہ ارادے کے ساتھ شرکت کی، تاہم ماضی کے تجربات کے باعث مخالف فریق پر مکمل اعتماد ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق کئی عملی اقدامات تجویز کیے، لیکن امریکی رویہ ایسا نہ تھا جو اعتماد سازی میں مددگار ثابت ہوتا۔ ان کے مطابق اب فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ آیا وہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے گا یا نہیں۔

قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور اصولی مؤقف پر قائم ہے، اور ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کیلئے سفارتکاری کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع کو بھی اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کیلئے مذاکرات ایک حکمت عملی کا حصہ ہیں، نہ کہ کمزوری۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک 90 ملین آبادی کا ملک ہے اور سپریم لیڈر کی قیادت میں قوم نے حالیہ چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا۔ قالیباف نے سڑکوں پر نکلنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 40 روزہ قومی دفاع کی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق قالیباف کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایران مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا خواہاں ہے، تاہم وہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو اعتماد سازی اور اصولی برابری سے مشروط کر رہا ہے، جبکہ پاکستان کی میزبانی اس پورے عمل میں ایک اہم سفارتی پل کے طور پر سامنے آئی ہے۔

دیکھئیے:اسلام آباد مذاکرات: 16 گھنٹے طویل بات چیت کے باوجود امریکہ اور ایران میں معاہدہ نہ ہو سکا؛ جے ڈی وینس واپس روانہ

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *