نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 45 اور مارک چیپمین 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

April 12, 2026

سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ پیش رفت سرحد پار دہشتگردی کے روابط کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ پاکستان بارہا افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

April 12, 2026

خطے میں جاری تبدیلیوں اور چین کے شہر ارومچی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور سفارتی روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

April 12, 2026

امریکی صدر ٹرمپ کا بیان فیصلہ کن ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی ناکامی کی واحد وجہ ایران کا جوہری پروگرام پر مؤقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، مگر ایران نے جوہری معاملے پر کوئی لچک نہیں دکھائی، جس کے باعث حتمی معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔

April 12, 2026

ٹرمپ نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی قیادت، خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی اور کردار کو سراہا، اور کہا کہ مذاکرات تقریباً 20 گھنٹے جاری رہے۔

April 12, 2026

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کیا

April 12, 2026

اسلام آباد مذاکرات کے بعد نیا بحران: ٹرمپ کا سخت مؤقف، ہرمز میں کارروائی کا اعلان، جوہری تنازع مذاکرات میں تعطل کا سبب بنا

امریکی صدر ٹرمپ کا بیان فیصلہ کن ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی ناکامی کی واحد وجہ ایران کا جوہری پروگرام پر مؤقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، مگر ایران نے جوہری معاملے پر کوئی لچک نہیں دکھائی، جس کے باعث حتمی معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔
ٹرمپ کا بیان

ٹرمپ نے اپنے بیان میں پاکستان کے کردار کو بھی کھل کر سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین قیادت اور میزبانی فراہم کی۔

April 12, 2026

اسلام آباد مذاکرات کے بعد صورتحال نے خطرناک رخ اختیار کرلیا

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئے، اکیس گھنٹے کے طویل مذاکرات 47 سالہ دشمنی کو ختم کرنے کے لئے ناکافی رہے۔ اہم مذاکرات کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا تفصیلی اور سخت بیان سامنے آیا ہے، جس نے سفارتی پیشرفت کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں نمایاں اضافے کا اشارہ دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات اچھی طرح ہوئے اور زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو سب سے اہم اور بنیادی  مسئلہ تھا وہ جوں کا توں رہا،ایراپنے جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوا۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ کسی صورت بھی ایران جیسے ملک کو جوہری ہتھیار بنانے یا رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے

مذاکرات کے ناکام ہونے کی کیا وجہ ہے؟

امریکی صدر کے بیان کو محض ایک سیاسی ردعمل نہیں بلکہ ایک واضح “ایسکلیشن سگنل” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ایران کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا بلکہ عالمی برادری کو مذاکرات کے ناکام ہونے کی بنیادی وجہ سے بھی آگاہ کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ مذاکراتی مقام یا عمل نہیں  بلکہ ایران کا جوہری معاملے پر عدم لچک ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری عزائم ترک کرنے کیلئے تیار نہیں، اور یہی وہ بنیادی نکتہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ اس بیان کے ذریعے انہوں نے عالمی برادری، اتحادیوں اور مارکیٹس کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ امریکا نے سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا، مگر ایران کی پوزیشن نے پیش رفت کو روک دیا۔

آبنائے ہرمز: فائنل آفر کے بعد براہ راست عسکری دباؤ

ٹرمپ کے بیان کا سب سے اہم اور خطرناک پہلو آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی کا اعلان ہے

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر اس عمل کا آغاز کرے گی جس کے تحت ہر اس جہاز کو روکا جائے گا جو اس اہم سمندری راستے سے گزرے گا یا ایران کو کسی قسم کا ٹول  ادا کرے گا۔

ٹرمپ نے ایران کے اقدامات کو “عالمی بھتہ خوری” قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ باقی عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا:
کہ کوئی بھی جو ہم پر یا پرامن جہازوں پر فائر کرے گا، اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا

یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ واشنگٹن اب صرف سفارتکاری پر انحصار نہیں کر رہا بلکہ طاقت کے استعمال کو بھی کھلے عام میز پر لے آیا ہے۔

صرف بیان نہیں، عملی پیش رفت بھی

اہم بات یہ ہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان محض ہوا میں تیر چلانے کے مترادف نہیں ہے بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیںأ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ پہلے ہی آبنائے ہرمز میں اپنی موجودگی بڑھا چکی ہے، اور بارودی سرنگوں کی صفائی اور محفوظ راستہ بنانے کیلئے اقدامات شروع کیے جا چکے ہیں۔ تاہم ایران اس دعوے کو مسترد کر چکا ہے

اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرمپ کا بیان محض سیاسی اشتعال انگیزی نہیں بلکہ جاری عسکری حکمت عملی کا حصہ ہے، جو خطے میں صورتحال کو مزید حساس بنا رہا ہے۔

عالمی تناظر: تجارت، توانائی اور سلامتی کو خطرہ

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس راستے کی عسکریت کاری نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ناکہ بندی کا عمل شدت اختیار کرتا ہے تو عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے اور عالمی معیشت کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

پاکستان کیلئے پیغام: ثالثی کا اعتراف

ٹرمپ نے اپنے بیان میں پاکستان کے کردار کو بھی کھل کر سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین قیادت اور میزبانی فراہم کی۔

یہ اعتراف اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسلام آباد مذاکرات میں کسی قسم کی کمی یا ناکامی پاکستان کی جانب سے نہیں تھی، بلکہ مسئلہ بنیادی سطح پر موجود تھا۔

اصل تعطل کہاں تھا؟

اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں سب سے اہم سوال یہی اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر بات چیت کیوں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے خود امریکی صدر ٹرمپ کا بیان فیصلہ کن ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی ناکامی کی واحد وجہ ایران کا جوہری پروگرام پر مؤقف تھا۔

انہوں نے کہا کہ “زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا”، مگر ایران نے جوہری معاملے پر کوئی لچک نہیں دکھائی، جس کے باعث حتمی معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔

یہ وضاحت اس لیے اہم ہے کیونکہ بعض حلقوں کی جانب سے مذاکرات کے مقام یا عمل پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، تاہم ٹرمپ کے اپنے الفاظ اس تاثر کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

سفارتکاری اور دباؤ ساتھ ساتھ

ٹرمپ کے بیان سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ امریکا اب دوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ایک طرف سفارتکاری جاری رکھنا چاہ رہا ہے، اور دوسری طرف عسکری دباؤ بھی  بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی “فائنل آفر” دے دی ہے اور اب ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

ایران کا مؤقف: اعتماد کا بحران برقرار

دوسری جانب ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر کسی دباؤ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ایرانی قیادت کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت ضرور ہوئی، مگر بنیادی اختلافات برقرار ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ایک نشست میں حل نکلنا ممکن نہیں تھا، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مذاکرات کی گنجائش موجود ہے

ایرانی مؤقف یہ بھی ہے کہ اعتماد کا فقدان سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور جب تک امریکا عملی اقدامات کے ذریعے اعتماد بحال نہیں کرتا، کسی حتمی معاہدے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

سفارتی فریم: کشیدگی یا تسلسل؟

بین الاقوامی میڈیا اس صورتحال کو ایک “افسوسناک مگر خطرناک پیشرفت” کے طور پر دیکھ رہا ہے، جہاں ایک طویل سفارتی عمل کے باوجود عسکری اقدامات کی طرف واپسی ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مرحلے پر سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے، سمندری راستے محفوظ رہیں اور مذاکرات کا دروازہ بند نہ ہو۔ اگر کسی بھی فریق نے انتہائی اقدامات جاری رکھے تو نہ صرف خطہ بلکہ عالمی نظام بھی عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

 جنگ اور سفارتکاری کے درمیان پاکستان

اسلام آباد مذاکرات نے ایک طرف سفارتکاری کا راستہ کھولا، تو دوسری جانب ٹرمپ کے حالیہ بیان نے اس عمل کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دنیا اس وقت جنگ اور سفارتکاری کے درمیان ایک باریک لکیر پر کھڑی ہے، جہاں ہر فیصلہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔

پاکستان کیلئے اب اصل امتحان یہ ہے کہ وہ اس توازن کو برقرار رکھتے ہوئے امن، محفوظ تجارت اور مسلسل مذاکرات کی راہ کو زندہ رکھے۔ کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جو اس بحران کو کسی پائیدار حل تک لے جا سکتا ہے۔

دیکھئیے:پاکستان کی فعال سفارتکاری: جنگ بندی ممکن بنائی، ایران۔امریکا مذاکرات بحال؛ عالمی سطح پر کردار کو سراہا گیا

متعلقہ مضامین

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 45 اور مارک چیپمین 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

April 12, 2026

سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ پیش رفت سرحد پار دہشتگردی کے روابط کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ پاکستان بارہا افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

April 12, 2026

خطے میں جاری تبدیلیوں اور چین کے شہر ارومچی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور سفارتی روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

April 12, 2026

ٹرمپ نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی قیادت، خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی اور کردار کو سراہا، اور کہا کہ مذاکرات تقریباً 20 گھنٹے جاری رہے۔

April 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *