"> را کا ہنی ٹریپ نیٹ ورک بے نقاب: پاکستان میں 3 جاسوس گرفتار؛ سوشل میڈیا کے ذریعے حساس معلومات فراہم کرنے کا اعتراف - HTN Urdu را کا ہنی ٹریپ نیٹ ورک بے نقاب: پاکستان میں 3 جاسوس گرفتار؛ سوشل میڈیا کے ذریعے حساس معلومات فراہم کرنے کا اعتراف
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

را کا ہنی ٹریپ نیٹ ورک بے نقاب: پاکستان میں 3 جاسوس گرفتار؛ سوشل میڈیا کے ذریعے حساس معلومات فراہم کرنے کا اعتراف

گرفتار افراد کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے، جبکہ انہوں نے ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم وصول کیں۔
را کا نیٹ ورک بے نقاب

ملزمان بھارتی خفیہ نیٹ ورک سے منسلک خواتین کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے انہیں پھنسایا گیا۔

April 13, 2026

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کیلئے جاسوسی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا، جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افراد ہنی ٹریپ اور مالی لالچ کے ذریعے حساس معلومات فراہم کرتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان بھارتی خفیہ نیٹ ورک سے منسلک خواتین کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے انہیں پھنسایا گیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ رقم اور دیگر مراعات کے عوض حساس معلومات فراہم کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے، جبکہ انہوں نے ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم وصول کیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل قانونی عمل کے بعد تینوں ملزمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں، تاہم سزاؤں کی نوعیت اور مدت سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت ہنی ٹریپ اور مالی ترغیبات جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے شہریوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، جبکہ اس سے قبل بھی ایسے نیٹ ورکس کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس کارروائی سے نہ صرف ایک منظم جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب ہوا بلکہ یہ پاکستان کی مؤثر انسدادِ جاسوسی صلاحیتوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

دیکھئیے:امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کے کردار پر عالمی رائے عامہ بدل گئی، بھارتی صارفین بھی معترف

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *