اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

افغان روس عسکری معاہدے پر حزب التحریر افغانستان کے شدید تحفظات

حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔
حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

حزب التحریر افغانستان نے ماسکو سلامتی فورم میں افغان روس عسکری معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے روس کو استعماری طاقت اور مسلمانوں کا تاریخی دشمن قرار دیا ہے۔

June 2, 2026

کابل: حزب التحریر ولایتِ افغانستان کے دفترِ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم پریس ریلیز میں ماسکو بین الاقوامی سلامتی فورم کے موقع پر افغانستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان طے پانے والے عسکری و تکنیکی تعاون کے معاہدے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ حزب التحریر نے اس معاہدے کے مندرجات اور دائرۂ کار کو عوام کے سامنے شفاف انداز میں پیش نہ کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں اور واضح کیا ہے کہ روس ایک استعماری طاقت اور اسلام و مسلمانوں کا تاریخی دشمن ہے، جس کے ساتھ حساس شعبوں میں ایسا تعاون ملکی اور امتِ مسلمہ کے تزویراتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

بیان میں افغان وزیرِ دفاع اور روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی موجودگی میں ہونے والے اس معاہدے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی عسکری یا تکنیکی تعاون کے لیے شرعی احکام، اسلامی امت کے مفادات اور افغانستان کی مکمل خودمختاری کو اولین ترجیح ہونی چاہیے، تاکہ ملک کو عالمی طاقتوں کی باہمی کشمکش کا میدان بننے سے بچایا جا سکے۔

حزب التحریر نے روس کے تاریخی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلافتِ عثمانیہ کی تقسیم، وسطی ایشیا اور قفقاز پر غلبہ، افغانستان پر ماضی کا قبضہ، چیچنیا میں خونریز کاروائیاں، اور حالیہ دور میں شام میں فوجی مداخلت سمیت افریقہ میں بڑھتا ہوا روسی اثر و رسوخ اس بات کا ثبوت ہیں کہ روس کی خارجہ پالیسی اب بھی استعماری مفادات پر مبنی ہے۔

حزب التحریر نے افغان حکمرانوں اور مجاہد عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی تقویٰ، بصیرت اور دوراندیشی کا مظاہرہ کریں اور بیرونی طاقتوں کو اپنے سیاسی و عسکری فیصلوں پر اثرانداز ہونے کا موقع نہ دیں۔ پریس ریلیز میں شرعی اصولوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عسکری وسائل کا حصول اور استعمال صرف اسلام کی عالمی سربلندی، اسلامی ریاست کے تحفظ اور مظلوموں کی مدد کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ محض قومی مفادات کے لیے۔

بیان کے آخر میں تاکید کی گئی ہے کہ مسلمانوں کی حقیقی عزت اور سلامتی خلافتِ راشدہ ثانیہ کے زیرِ سایہ سیاسی، فکری اور جغرافیائی وحدت کے قیام میں پنہاں ہے، جس کے بغیر امت کے عظیم وسائل اور افرادی قوت منتشر اور دوسروں کی محتاج رہے گی۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *