عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ نے اعلان کر دیا

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن کے قیام کے لیے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے اور یہ پیشرفت حالیہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں لبنان اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان 34 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی
لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے تفصیلی گفتگو کی، جس کے نتیجے میں جنگ بندی پر اتفاق ممکن ہوا۔

April 16, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے باقاعدہ طور پر جنگ بندی شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے تفصیلی گفتگو کی، جس کے نتیجے میں جنگ بندی پر اتفاق ممکن ہوا۔ ان کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق شام 5 بجے سے ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن کے قیام کے لیے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے اور یہ پیشرفت حالیہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں لبنان اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان 34 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی تھی کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کریں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مختلف تنازعات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور لبنان اسرائیل جنگ بندی کو انہوں نے اپنی ایک اور اہم سفارتی کامیابی قرار دیا۔

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں سکیورٹی صورتحال انتہائی حساس رہی ہے، جبکہ اس جنگ بندی کو عارضی سکون کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:ٹرمپ نے دل کھول کر پاکستانی عوام، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کر دی، مذاکرات میں پیشرفت کا سہرا بھی پاکستان کے سر سجا دیا

متعلقہ مضامین

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *