دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان اور یورپ کے تعلقات جی ایس پی پلس، تجارتی شراکت داری اور سلامتی پر استوار ہیں، جبکہ جمہوری سفر اور انسانی حقوق کے موضوعات دوطرفہ مکالمے کا اہم حصہ ہیں۔

July 22, 2026

شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس کیلئے کونسی دو واضح شرائط رکھیں؟ ریما خان نے قصہ سنا دیا

اداکارہ کے مطابق ریہرسل کے دوران انہیں ایک مخصوص لباس پہننے کا کہا گیا جو گلیمرس انداز کا تھا، تاہم انہوں نے پہلی شرط رکھتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے کلچر کے مطابق شلوار قمیض اور دوپٹہ ہی پہنیں گی۔ ریما نے کہا کہ جب ہم اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوں تو ثقافت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
ریما خان کا قصہ

ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں ہونے والی ایک پرفارمنس کے دوران شاہ رخ خان، ہمایوں سعید اور پریتی زنٹا کے ساتھ کام کا موقع ملا۔

April 19, 2026

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے لندن میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اسٹیج پرفارمنس کے دوران اپنی دو اہم شرائط کا انکشاف کر دیا، جنہیں انہوں نے اپنی ثقافت اور قومی شناخت سے جوڑا۔

ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں ہونے والی ایک پرفارمنس کے دوران شاہ رخ خان، ہمایوں سعید اور پریتی زنٹا کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے نہایت خوش اخلاقی سے ان سے تعارف کروایا، جبکہ پریتی زنٹا نے بھی گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے انہیں ریہرسل میں شامل کیا۔

اداکارہ کے مطابق ریہرسل کے دوران انہیں ایک مخصوص لباس پہننے کا کہا گیا جو گلیمرس انداز کا تھا، تاہم انہوں نے پہلی شرط رکھتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے کلچر کے مطابق شلوار قمیض اور دوپٹہ ہی پہنیں گی۔ ریما نے کہا کہ جب ہم اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوں تو ثقافت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ریما خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے دوسری شرط کے طور پر اسٹیج پر قومی پرچم کی برابری کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی پرچم کو نمایاں کیا جا رہا ہے تو پاکستانی پرچم بھی اسی سائز اور اہمیت کے ساتھ دکھایا جائے، ورنہ وہ اس پرفارمنس کا حصہ نہیں بنیں گی۔

ریما کے مطابق یہ شرائط انہوں نے بطور پاکستانی فنکار اپنی شناخت اور حب الوطنی کے تحت رکھیں، اور اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کے درمیان محبت اپنی جگہ لیکن قومی وقار بھی اتنا ہی اہم ہے۔

دیکھئیے:متنازع ویڈیو پر پیمرا نوٹس اور شدید عوامی تنقید کے بعد فضا علی نے معافی مانگ لی

متعلقہ مضامین

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *