کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

متنازع ویڈیو پر پیمرا نوٹس اور شدید عوامی تنقید کے بعد فضا علی نے معافی مانگ لی

فضا علی نے فیس بک پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہلکا پھلکا فیملی لمحہ تھا جو اچانک پیش آیا اور اس کا کوئی منفی مقصد نہیں تھا، تاہم اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
فضا علی نے عوام سے معافی مانگ لی

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے پیمرا سے شو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں پیمرا نے معاملے کا نوٹس لیا۔

April 16, 2026

کراچی: اداکارہ و میزبان فضا علی نے متنازع ویڈیو پر پیمرا کے نوٹس کے بعد عوام سے معافی مانگ لی، جبکہ وضاحت میں کہا ہے کہ یہ واقعہ شو کے دوران ایک فیملی لمحہ تھا جو ان کی بیٹی کی درخواست پر پیش آیا، تاہم اس معاملے پر حکومتی اور شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید بھی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر فضا علی کے پروگرام کا ایک کلپ وائرل ہوا، جس میں ان کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا تھا۔ ویڈیو میں ان کی بیٹی فراَل بھی موجود تھی، جس کے بارے میں فضا علی نے کہا کہ یہ سب اس کی درخواست پر ہوا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے پیمرا سے شو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں پیمرا نے معاملے کا نوٹس لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے بھی اس ویڈیو پر سخت تنقید کی اور اسے غیر مناسب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹنگ کے حصول کے لیے اس حد تک جانا افسوسناک ہے۔ اسی طرح دیگر معروف شخصیات اور شوبز حلقوں کی جانب سے بھی میزبان کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھائے گئے۔

فضا علی نے فیس بک پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہلکا پھلکا فیملی لمحہ تھا جو اچانک پیش آیا اور اس کا کوئی منفی مقصد نہیں تھا، تاہم اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ناظرین کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ بھی اپنے کام کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے نوٹس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *