افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

افغان شہریوں کو بھارتی ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا: شاپور زدران کیس نے معاملہ نمایاں کر دیا

یہ معاملہ اس وقت نمایاں ہوا جب افغان کرکٹر شاپور زدران کو بھارتی ویزا حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں، جس کے بعد دیگر متاثرہ افراد نے بھی اپنی مشکلات بیان کرنا شروع کر دیں۔ بعض درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ وہ اہم طبی علاج، تعلیمی مواقع اور کھیلوں کے ایونٹس کے لیے سفر کرنے سے محروم ہو رہے ہیں۔
افغان کرکٹر کو ھارتی ویزا ملنے میں مشکل

ماہرین کے مطابق افغانستان میں بھارتی سفارت خانے کی بندش اور آن لائن ویزا نظام تک محدود رسائی نے اس عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے باعث درخواست گزاروں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

April 19, 2026

کابل: افغان شہریوں کو بھارت کے لیے ویزا حاصل کرنے میں بڑھتی مشکلات نے ایک بار پھر سفری پابندیوں اور علاقائی تعلقات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ حالیہ رپورٹس اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعوؤں کے مطابق متعدد افغان کرکٹرز، طلبہ، مریض اور شائقین کو ویزا درخواستوں میں تاخیر یا مسترد کیے جانے کا سامنا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت نمایاں ہوا جب افغان کرکٹر شاپور زدران کو بھارتی ویزا حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں، جس کے بعد دیگر متاثرہ افراد نے بھی اپنی مشکلات بیان کرنا شروع کر دیں۔ بعض درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ وہ اہم طبی علاج، تعلیمی مواقع اور کھیلوں کے ایونٹس کے لیے سفر کرنے سے محروم ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں بھارتی سفارت خانے کی بندش اور آن لائن ویزا نظام تک محدود رسائی نے اس عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے باعث درخواست گزاروں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ بھارتی شہری نسبتاً آسانی سے افغانستان کا سفر کر رہے ہیں، مگر افغانی شہریوں کو اجازت نہ ملنا نہایت افسوسناک ہے۔

اس صورتحال نے دونوں ممالک کے درمیان ویزا پالیسیوں پر بحث کو تیز کر دیا ہے۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ سیاسی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات ان پابندیوں کی بڑی وجہ ہیں، جبکہ دیگر اسے انتظامی اور سفارتی مسائل کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ویزا نظام اکثر سفارتی تعلقات، سکیورٹی پالیسیوں اور ادارہ جاتی صلاحیت سے متاثر ہوتا ہے، جس کے باعث مختلف طبقات کے لیے سفری سہولیات میں فرق آ سکتا ہے۔

متاثرہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ویزا کے عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جائے، خاص طور پر طلبہ، مریضوں اور کھلاڑیوں کے لیے، تاکہ ضروری سفر میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں۔

دیکھئیے:افغان شہری کا عاصم منیر کے نام پیغام اور مدد کی اپیل: طالبان کی کارکردگی سے ناخوش، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *