افغان شہری کا عاصم منیر کے نام پیغام اور مدد کی اپیل: طالبان کی کارکردگی سے ناخوش، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص ننگرہار میں ایک سکیورٹی چوکی کے سامنے کھڑے ہو کر علاقے کی صورتحال دکھاتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ وہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ویڈیو میں وہ افغانستان میں غربت، بے روزگاری اور عوامی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے طالبان حکومت کو ان حالات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔
افغانی شہری کی عاصم سے محبت

ویڈیو میں شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے حالیہ علاقائی صورتحال میں کردار ادا کیا، اسی طرح افغانستان کے عوام کے لیے بھی کچھ کرنے کی اپیل کی۔

April 19, 2026

ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام پیغام دیتے ہوئے افغان طالبان حکومت پر شدید تنقید کرتا نظر آتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص ننگرہار میں ایک سکیورٹی چوکی کے سامنے کھڑے ہو کر علاقے کی صورتحال دکھاتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ وہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ویڈیو میں وہ افغانستان میں غربت، بے روزگاری اور عوامی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے طالبان حکومت کو ان حالات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

ویڈیو میں شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے حالیہ علاقائی صورتحال میں کردار ادا کیا، اسی طرح افغانستان کے عوام کے لیے بھی کچھ کرنے کی اپیل کی۔ اس نے اپنی گفتگو میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا اور بہتری کی خواہش ظاہر کی۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے افغانستان کے اندرونی حالات کی عکاسی قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے ایک فرد کی ذاتی رائے اور جذباتی اظہار قرار دیتے ہوئے محتاط انداز میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی ویڈیوز کو وسیع تر سیاسی تناظر میں دیکھنا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ ان میں پیش کیے گئے دعوے اور آراء کسی باضابطہ موقف کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ انفرادی خیالات بھی ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال، معاشی چیلنجز اور حکومتی پالیسیوں پر بین الاقوامی سطح پر بھی بحث جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا ایسے بیانات کو تیزی سے عالمی توجہ کا مرکز بنا دیتا ہے۔

دیکھئیے:طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب: اہم سرغنہ کے ہوشربا انکشافات

متعلقہ مضامین

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

November 4, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب بلوچ کو کمانڈر ان چیف کے عہدے سے الگ کر کے تمام اختیارات سینئر کمانڈ کونسل کے سپرد کر دیے ہیں۔

November 4, 2026

بلوچستان اور لکی مروت میں سکیورٹی کارروائیوں کے دوران خودکش بمبار سمیت 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوا۔

November 4, 2026

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *