کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

علامہ اقبال کا 88واں یومِ وفات، ملک بھر میں آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 88 ویں یومِ وفات پر صدر اور وزیراعظم نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے فکرِ اقبال کو عملی طور پر اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اکیس اپریل علامہ محمد اقبال کا یومِ وفات۔ صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات، جس میں فلسفہ خودی، سماجی انصاف اور نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دیا گیا ہے۔

April 21, 2026

برصغیر کے مسلمانوں میں بیداریِ نو کی لہر پیدا کرنے والے عظیم مفکر علامہ محمد اقبال کا 88 واں یومِ وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ 21 اپریل 1938 کو دارِ فانی سے رخصت ہونے والے شاعرِ مشرق نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے نہ صرف قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھی بلکہ امتِ مسلمہ کو خودی اور بیداریِ شعور کا وہ درس دیا جو آج بھی عالمی سطح پر مشعلِ راہ ہے۔ اس خاص موقع پر ملکی قیادت نے الگ الگ پیغامات میں ان کی فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مزارِ اقبال پر تقریب

یومِ وفات کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی جا رہi ہے، جہاں پاک فضائیہ کے دستے مزار کی سکیورٹی کے فرائض سنبھالیں گے اور مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور ادبی تنظیموں میں خصوصی سیمینارز اور پروگرامات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جن کا مقصد نوجوان نسل کو شار مشرق کے ‘تصورِ خودی’ اور الگ وطن کے خواب سے روشناس کرانا ہے۔

صدرِ مملکت کا پیغام

صدر آصف علی زرداری نے یومِ وفات پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال محض ایک شاعر نہیں بلکہ ایک ایسی اخلاقی اور روحانی قوت تھے جنہوں نے ظلم و عداوت کے دور میں قوم کا اعتماد بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر کا مرکز سماجی اور معاشی انصاف تھا، جہاں محنت کی عظمت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ آج کی تقسیم در تقسیم دنیا میں نفرت کے مقابلے میں محبت اور جبر کے مقابلے میں انصاف کا وہ درس جو اقبال نے دیا، پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے۔

وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کو برصغیر کے مسلمانوں کا عظیم محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ قومی و عالمی حالات میں اقبال کا پیغام پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فکری انتشار اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکیم الامت کی تعلیمات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگر ہماری نوجوان نسل علم، ہنر اور کردار کو فکرِ اقبال کی روشنی میں آراستہ کر لے تو پاکستان ترقی اور استحکام کی نئی منزلیں حاصل کر سکتا ہے۔

اسپیکر اسمبلی کا پیغام

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان کا قیام علامہ اقبال کی اسی فکری بنیاد پر عمل پذیر ہوا جو عدل اور روحانی اقدار پر مبنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج امتِ مسلمہ کو درپیش بحرانوں کا حل باہمی یگانگت اور مشترکہ حکمتِ عملی میں پوشیدہ ہے، جس کی تلقین علامہ اقبال نے برسوں پہلے کی تھی۔

تجدیدِ عہد

ملکی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں افکارِ تازہ کی ضرورت ہے ،جو علامہ جیسے عبقری شخصیات سے ہی ملیں گی۔ انہوں نے قوم سے کہا کہ اقبال کے فلسفہ خودی کو انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنایا جائے تاکہ ایک مضبوط، خوددار اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

دیکھیے: پاکستان سفارتی عمل میں واحد باضابطہ ثالث قرار: ایرانی وزارتِ خارجہ

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *