وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

پاکستانی فوج اور حساس اداروں میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد، کالعدم تنظیم کا پروپیگنڈا بے نقاب

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے مخصوص مذموم مقاصد کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں
پاکستانی فوج کے خلاف پراپیگنڈا

ذرائع کے مطابق یہ جھوٹا پروپیگنڈا کالعدم تنظیم 'داعش خراسان' کے ترجمان پلیٹ فارم 'خراسان وائس' کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے، جو افغانستان میں مقیم دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے۔

April 21, 2026

راولپنڈی: سوشل میڈیا پر پاک فوج اور حساس اداروں کے درمیان مبینہ اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی خبریں مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، جن کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور ریاستی اداروں کے اتحاد کو نشانہ بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جھوٹا پروپیگنڈا کالعدم تنظیم ‘داعش خراسان’ کے ترجمان پلیٹ فارم ‘خراسان وائس’ کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے، جو افغانستان میں مقیم دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے مخصوص مذموم مقاصد کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے اس طرح کے جھوٹے دعوے پہلے بھی کیے جاتے رہے ہیں جن کا مقصد پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور تمام انٹیلی جنس ادارے ملکی سلامتی کے لیے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اعلیٰ قیادت کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کے دعوے سراسر لغو ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن عناصر میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد اب ‘ہائبرڈ وار فیئر’ کا سہارا لے رہے ہیں، جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبریں پھیلا کر ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے دشمن ایجنڈے کا حصہ بننے والے پلیٹ فارمز پر کان نہ دھریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع سے آنے والی معلومات پر یقین کریں۔

دفاعی مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اس طرح کی من گھڑت خبریں ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور حساس اداروں کا باہمی اشتراک ملک کی دفاعی لائن کی بنیاد ہے، اور دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کیے جانے والے اس نوعیت کے پروپیگنڈے کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

دیکھئیے:چین کے دباؤ پر افغان طالبان کا بڑا کریک ڈاؤن: سرحد کے قریب 100 سے زائد ٹی ٹی پی اہلکار گرفتار، ایچ ٹی این ذرائع

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *