انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی مدت بدھ کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی، جس کے باعث جنگ بندی ختم ہونے سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

April 21, 2026

مداحوں کی بڑی تعداد زین ملک کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ گلوکار نے ماضی میں بھی کئی بار اپنی پاکستانی شناخت اور ثقافت کا کھل کر اظہار کیا ہے، جو ان کی اپنی جڑوں سے محبت کا ثبوت ہے۔

April 21, 2026

رائلی روسو نے 62 اور شامل حسین نے 53 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔ لاہور قلندرز کے بولرز نے آخری اوورز میں نپی تلی بولنگ کی، جس میں حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

April 21, 2026

اسحاق ڈار نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست رابطوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غلط فہمیوں کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کلیدی اور مثبت کردار کو سراہا۔

April 21, 2026

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے مخصوص مذموم مقاصد کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں

April 21, 2026

ان گرفتاریوں کا مقصد چین کو یہ یقین دہانی کروانا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے جنگجوؤں کو اس بار کابل کی پل چرخی جیل منتقل کرنے کے بجائے افغان انٹیلی جنس ادارے ’جی ڈی آئی‘ کے زیر انتظام خصوصی عمارتوں میں منتقل کیا گیا ہے

April 21, 2026

چین کے دباؤ پر افغان طالبان کا بڑا کریک ڈاؤن: سرحد کے قریب 100 سے زائد ٹی ٹی پی اہلکار گرفتار، ایچ ٹی این ذرائع

ان گرفتاریوں کا مقصد چین کو یہ یقین دہانی کروانا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے جنگجوؤں کو اس بار کابل کی پل چرخی جیل منتقل کرنے کے بجائے افغان انٹیلی جنس ادارے ’جی ڈی آئی‘ کے زیر انتظام خصوصی عمارتوں میں منتقل کیا گیا ہے
افغان حکومت نے ٹٰی ٹی پی کے اہلکار گرفتار کر لئے

سرحد پار سے ہونے والی ان کارروائیوں پر پاکستانی حکام طویل عرصے سے کابل سے شکایات کر رہے تھے، اور اب ان گرفتاریوں کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

April 21, 2026

کابل:خبر رساں ادارے ایچ ٹی این کے ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی عبوری حکومت نے بیجنگ کے مسلسل مطالبات اور خیر سگالی کے طور پر پاکستان کے سرحدی علاقوں اور نورستان، کنڑ اور چترال کے بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 100 سے زائد مسلح ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان گرفتاریوں کا مقصد چین کو یہ یقین دہانی کروانا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے جنگجوؤں کو اس بار کابل کی بدنام زمانہ پل چرخی جیل منتقل کرنے کے بجائے افغان انٹیلی جنس ادارے ’جی ڈی آئی‘ کے زیر انتظام خصوصی عمارتوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین خطے میں اپنے منصوبوں، خصوصاً سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کر رہا تھا۔ چین نے بارہا افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف عملی اقدامات کریں۔ حالیہ گرفتاریاں اس سفارتی دباؤ کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ افغان طالبان اب خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنے بین الاقوامی وعدوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق نورستان، کنڑ اور پاکستان کے ضلع چترال کے سنگم پر ہونے والا یہ کریک ڈاؤن ٹی ٹی پی کے نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھکا ثابت ہو سکتا ہے۔ سرحد پار سے ہونے والی ان کارروائیوں پر پاکستانی حکام طویل عرصے سے کابل سے شکایات کر رہے تھے، اور اب ان گرفتاریوں کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دفاعی مبصرین اور علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت اقتصادی وجوہات کی بنا پر چین کو ناراض کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو جی ڈی آئی کی تحویل میں رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ ان کی نقل و حرکت پر اب سخت نظر رکھی جائے گی، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ گرفتاریاں کسی بڑے فوجی آپریشن کا پیش خیمہ ہیں یا صرف سفارتی دباؤ کم کرنے کا ایک عارضی حل۔

دیکھئیے:بنوں: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر وحید اللہ خودکش بمبار سمیت ہلاک

متعلقہ مضامین

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی مدت بدھ کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی، جس کے باعث جنگ بندی ختم ہونے سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

April 21, 2026

مداحوں کی بڑی تعداد زین ملک کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ گلوکار نے ماضی میں بھی کئی بار اپنی پاکستانی شناخت اور ثقافت کا کھل کر اظہار کیا ہے، جو ان کی اپنی جڑوں سے محبت کا ثبوت ہے۔

April 21, 2026

رائلی روسو نے 62 اور شامل حسین نے 53 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔ لاہور قلندرز کے بولرز نے آخری اوورز میں نپی تلی بولنگ کی، جس میں حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

April 21, 2026

اسحاق ڈار نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست رابطوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غلط فہمیوں کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کلیدی اور مثبت کردار کو سراہا۔

April 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *