ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

عالمی شہرت یافتہ گلوکار زین ملک کا اپنی پاکستانی شناخت پر اظہار فخر

مداحوں کی بڑی تعداد زین ملک کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ گلوکار نے ماضی میں بھی کئی بار اپنی پاکستانی شناخت اور ثقافت کا کھل کر اظہار کیا ہے، جو ان کی اپنی جڑوں سے محبت کا ثبوت ہے۔
زین ملک کا پاکستانی ہونے پر اظہار فخر

اپنے انٹرویو کے دوران زین ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اس لیے پیش کرتے ہیں تاکہ اس سے جڑے غلط تاثرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

April 21, 2026

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی جڑوں سے وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں “آدھا پاکستانی” ہونے پر فخر ہے اور یہی پہچان انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔

اپنے انٹرویو کے دوران زین ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اس لیے پیش کرتے ہیں تاکہ اس سے جڑے غلط تاثرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ثقافت کے بارے میں دنیا کو وضاحت دیتے ہوئے اچھا محسوس کرتے ہیں اور یہ شناخت ان کی شخصیت کا اہم حصہ ہے۔

گلوکار کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ مداحوں کی بڑی تعداد زین ملک کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ گلوکار نے ماضی میں بھی کئی بار اپنی پاکستانی شناخت اور ثقافت کا کھل کر اظہار کیا ہے، جو ان کی اپنی جڑوں سے محبت کا ثبوت ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا موقف ہے کہ زین ملک کو پاکستانی ہونا صرف اس وقت یاد آتا ہے جب انہیں اپنے کسی نئے البم کی تشہیر یا فروخت بڑھانی ہو۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ان کے اس بیان کو تجارتی مقاصد سے جوڑتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شوبز مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق زین ملک جیسے عالمی ستارے کا اپنی ثقافت کے حق میں بولنا بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے مثبت پیغام ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

دیکھئیے:نامناسب سوالات پر میرا پوڈکاسٹ ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، سوشل میڈیا صارفین نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لیا

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *