مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

اسلام آباد مذاکرات میں تعطل: امریکی نائب صدر کے دورہ پاکستان میں تاخیر، واشنگٹن میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہنگامی مشاورت جاری

ان اجلاسوں کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنا ہے۔ قبل ازیں توقع کی جا رہی تھی کہ جے ڈی وینس منگل کی صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے، تاہم اب شیڈول میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔
واشنگٹن میں جنگ بندی سے قبل اجلاس جاری

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز واشنگٹن میں مزید اعلیٰ سطح کے پالیسی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں نائب صدر خود بھی شریک ہوں گے۔

April 21, 2026

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث ان کی اسلام آباد روانگی کا وقت فی الحال واضح نہیں ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز واشنگٹن میں مزید اعلیٰ سطح کے پالیسی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں نائب صدر خود بھی شریک ہوں گے۔ ان اجلاسوں کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنا ہے۔ قبل ازیں توقع کی جا رہی تھی کہ جے ڈی وینس منگل کی صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے، تاہم اب شیڈول میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی روانگی میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ ایران کی جانب سے مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی جواب نہ دینا ہے۔ منگل کی صبح تک تہران نے دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے اپنے نمائندے پاکستان بھیجنے کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے واشنگٹن میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ بھی ایرانی وفد کے حوالے سے باضابطہ جواب کا انتظار ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔ دوسری جانب جنگ بندی کی مدت ختم ہونے میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، جس نے مذاکراتی عمل کی کامیابی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

سفارتی تجزیہ کاروں اور مبصرین کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والے حالیہ اجلاس اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکا ایرانی ردعمل کے بغیر اپنے نائب صدر کو اسلام آباد بھیجنے کے حوالے سے محتاط ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے فوری طور پر شرکت کا اعلان نہ کیا تو نہ صرف جے ڈی وینس کا دورہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے بلکہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد خطے میں فوجی تصادم کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

دیکھئیے:مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کی آمد تاحال غیر یقینی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صورتحال واضح کر دی

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *