شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے۔

September 20, 2026

قلات کے قریب این 25 پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 23 مغوی بازیاب کرالیے گئے، جبکہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

September 20, 2026

العربیہ کو دیے گئے ذبیح اللہ مجاہد کے وضاحتی انٹرویو اور سابق افغان وزیر مولوی عبدالکبیر کی جانب سے مسجد حملے کے مبینہ جواز نے کابل کے دوہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 20, 2026

کالعدم تنظیموں کی جانب سے خواتین کو ورغلا کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں جھونکنے کا گھناؤنا چہرہ اور خواتین کا استحصال بے نقاب ہو گیا ہے۔

September 20, 2026

وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے خوارج نے کیا، افغان طالبان سے ٹھوس کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

September 20, 2026

اسلام آباد مذاکرات: ایران کا وفد بھیجنے سے انکار نہیں لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تہران کا امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار

انہوں نے امریکی فورسز کی جانب سے ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، سمندری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کھلے سمندروں میں تجارتی جہازوں پر حملے امریکا کے دوغلے معیار کو بے نقاب کرتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے بیان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا یقین نہیں ہوگا، ایران شرکت کا فیصلہ نہیں کرے گا۔

April 21, 2026

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا وفد اسلام آباد بھیجنے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، کیونکہ واشنگٹن کی حالیہ جارحانہ کارروائیاں اس کی نیت پر سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا یقین نہیں ہوگا، ایران شرکت کا فیصلہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے امریکی فورسز کی جانب سے ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، سمندری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کھلے سمندروں میں تجارتی جہازوں پر حملے امریکا کے دوغلے معیار کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران شروع سے ہی امریکا پر عدم اعتماد کا شکار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 دنوں کے دوران جارح فریق اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا، اور ایرانی عوام و مسلح افواج کی مزاحمت نے دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگرچہ ایران کا موقف ہمیشہ ذمہ دارانہ رہا ہے، تاہم سفارتی عمل کا بامقصد ہونا ضروری ہے اور تہران اپنی قوم سے اس حوالے سے مکمل شفافیت برقرار رکھے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا میں مذاکرات کے حوالے سے بہت سی غلط بیانیاں کی جا رہی ہیں، جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں ہونے والے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے جیسے ہی کوئی حتمی فیصلہ ہوگا، اسے سرکاری طور پر عوام کے سامنے لایا جائے گا، تاہم فی الوقت کسی وفد کی روانگی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق ایران کا یہ سخت موقف ظاہر کرتا ہے کہ وہ امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات اور بحری جہاز قبضے میں لینے کے واقعے کو مذاکراتی عمل میں رکاوٹ تصور کر رہا ہے۔

دیکھئیے:اسلام آباد مذاکرات میں تعطل: امریکی نائب صدر کے دورہ پاکستان میں تاخیر، واشنگٹن میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہنگامی مشاورت جاری

متعلقہ مضامین

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے۔

September 20, 2026

قلات کے قریب این 25 پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 23 مغوی بازیاب کرالیے گئے، جبکہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

September 20, 2026

العربیہ کو دیے گئے ذبیح اللہ مجاہد کے وضاحتی انٹرویو اور سابق افغان وزیر مولوی عبدالکبیر کی جانب سے مسجد حملے کے مبینہ جواز نے کابل کے دوہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *