رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اعلانِ جنگ ہے اور ایران اپنے مفاد کا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، عباس عراقچی

عباس عراقچی نے مزید واضح کیا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھونس اور دھمکیوں کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے اور اپنی بقا کے لیے مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ اشتعال انگیز اقدامات خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔
عباس عراقچی کا بیان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی تجارتی جہاز پر حملہ کرنا اور اس کے عملے کو یرغمال بنانا جنگ بندی کی اس سے بھی بڑی خلاف ورزی ہے۔

April 21, 2026

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرنا دراصل اعلانِ جنگ ہے اور یہ موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی تجارتی جہاز پر حملہ کرنا اور اس کے عملے کو یرغمال بنانا جنگ بندی کی اس سے بھی بڑی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں کو غیر مؤثر بنانا اور اپنے مفادات کا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید واضح کیا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھونس اور دھمکیوں کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے اور اپنی بقا کے لیے مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ اشتعال انگیز اقدامات خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے سمندری حدود میں ایرانی جہازوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایران اس کے خلاف ہر سطح پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

عباس عراقچی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے پہلے ہی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے انتباہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اب کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر جوابی حکمت عملی تیار کر رہا ہے، جس سے جنگ بندی ختم ہونے کے بعد خطے میں براہ راست فوجی تصادم کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

دیکھئیے:جنگ بندی کی آخری رات: ایران کی خاموشی سے خطہ خطرناک صورتحال سے دوچار

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *