سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑی اڑان، 2 پاکستانی خلاباز چینی مشن کے لیے منتخب

منتخب ہونے والے خلابازوں، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی کو جدید تربیت کے لیے چین روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ مشن 2026 کے آخر میں متوقع ہے، جس میں ایک پاکستانی خلاباز ‘شین زو’ مشن کے دوران ‘پے لوڈ ایکسپرٹ’ کی حیثیت سے چائنا اسپیس اسٹیشن پر ذمہ داریاں نبھائے گا۔
سپارکو خلائی مشن کے لئے دو پاکستانی منتخب

سپارکو کے مطابق، پاکستان اب دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو انسانی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

April 22, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ‘سپارکو’ نے انسانی خلائی مشن کے حوالے سے تاریخی پیشرفت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دو پاکستانی خلابازوں کو چین کے خلائی پروگرام کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

سپارکو کے مطابق، پاکستان اب دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو انسانی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ منتخب ہونے والے خلابازوں، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی کو جدید تربیت کے لیے چین روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ مشن 2026 کے آخر میں متوقع ہے، جس میں ایک پاکستانی خلاباز ‘شین زو’ مشن کے دوران ‘پے لوڈ ایکسپرٹ’ کی حیثیت سے چائنا اسپیس اسٹیشن پر ذمہ داریاں نبھائے گا۔

اس مشن کے دوران پاکستانی خلاباز مائیکرو گریویٹی (کشش ثقل کی کمی) میں متعدد سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ ان تجربات کا دائرہ کار مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف سائنسز اور بائیو ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ تحقیقات ماحولیاتی تبدیلیوں، غذائی تحفظ اور صنعتی جدت کے شعبوں میں پاکستان کے لیے دور رس نتائج کی حامل ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سپارکو کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے پاک چین لازوال دوستی کا ایک اور مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی خلائی مشن کے لیے پاکستان کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی اور سائنسی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

سائنسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ مشن پاکستان کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستانی خلابازوں کی خلا میں روانگی نہ صرف قومی وقار میں اضافہ کرے گی بلکہ اس سے ملک میں سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو بھی نئی تحریک ملے گی۔

دیکھئیے:بھارتی ٹی وی نیٹ ورک ‘ون انڈیا’ ہیک، افغان طالبان اور مودی حکومت کے تعلقات کے خلاف سائبر حملہ

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *