فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

بھارت نے حسینہ واجد کے ورچوئل خطاب کو نجی تقریب قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کر دیا، جس پر طالبان اور بھارتی بیانیے کی مماثؒت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے بیرونی فنڈنگ، جنیوا اجلاس سے متعلق مبینہ خطوط اور پراکسی نظام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

August 5, 2026

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹس واپس کر دیے؛ تین ارب پنتالیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی مکمل

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مجموعی 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے، جس میں ابوظہبی فنڈ کو ادا کی گئی ایک ارب ڈالر کی حالیہ قسط بھی شامل ہے۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مجموعی 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے، جس میں ابوظہبی فنڈ کو ادا کی گئی ایک ارب ڈالر کی حالیہ قسط بھی شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی واپسی کر دی ہے۔ گزشتہ ہفتے کی ادائیگیوں سمیت متحدہ عرب امارات کے مجموعی 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

April 24, 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی واپسی مکمل کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 23 اپریل 2026 کو کی جانے والی اس ادائیگی کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے پاس رکھے گئے مجموعی ڈپازٹس کی واپسی کا عمل کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان نے 2.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی ادائیگی مکمل کی تھی، جس کے بعد اب یو اے ای کے مجموعی 3.45 ارب ڈالر واپس کیے جا چکے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ڈپازٹس کی بروقت واپسی بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ ادائیگیاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب پاکستان اپنی بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام ادائیگیوں کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے تاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر غیر ضروری دباؤ نہ آئے۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی واپسی کے اس عمل کی تکمیل کو ملکی معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *