اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

واشنگٹن ڈنر میں ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ؛ حملہ آور پکڑا گیا، صدر ٹرمپ محفوظ، پاکستانی حکومت کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گرفتار حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، تاہم ان کے نزدیک اس حملے کا ایران کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔
ٹرمپ پر فائرنگ

انہوں نے انکشاف کیا کہ حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے اور اس نے مرکزی دروازے کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک اہلکار کو گولی ماری، جو خوش قسمتی سے بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

April 26, 2026

واشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے (کرسپونڈنٹس ڈنر) کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز گونجی، جس کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکار فوری طور پر صدر ٹرمپ کو حصار میں لے کر ہال سے باہر لے گئے۔ اس دوران 2,600 سے زائد شرکاء میں ہلچل مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے میزوں کے نیچے چھپ گئے۔

صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا بیان میں سیکرٹ سروس کی بہادری کو سراہتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور نے محض 15 گز کی دوری سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے اور اس نے مرکزی دروازے کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک اہلکار کو گولی ماری، جو خوش قسمتی سے بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گرفتار حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، تاہم ان کے نزدیک اس حملے کا ایران کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے واشنگٹن میں پیش آنے والے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور صدر ٹرمپ کی خیریت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں۔

واقعے سے چند لمحے قبل صدر ٹرمپ اور ترجمان کیرولائن لیویٹ کو ایک پرچی دکھائی گئی تھی، جس کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے۔ صدر ٹرمپ نے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی شام تھی لیکن وہ اس طرح کے واقعات سے ڈر کر اپنی تقاریب منسوخ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ‘شو جاری رکھنے’ کی سفارش کی ہے، تاہم اب مزید تمام اقدامات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے۔

دیکھئیے:پاکستان کا نیا اثر و رسوخ اسے ایک نازک جغرافیائی سیاسی جال کے مرکز میں لے آیا ہے

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *