رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

بھارتی ایما پر کنڑ حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا؛ وزارتِ اطلاعات نے افغان میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا

موجودہ افغان رجیم کے پاس اپنے عوام کو دینے کے لیے نہ تو کوئی سروس ہے، نہ فلاحی منصوبہ اور نہ ہی بہتر گورننس، اسی لیے وہ صرف غلط اطلاعات اور نفرت پر مبنی بیانیے پر انحصار کر رہی ہے۔
کنڑ حملے کا افغان پراپیگنڈا وزارت اطلاعات نے مسترد کر دیا

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا، تو اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

April 27, 2026

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی سرپرستی میں چلنے والے افغان میڈیا کے ان دعووں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جن میں کنڑ میں پاکستانی حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔ پیر کے روز جاری کردہ ایک سخت ردِعمل میں ترجمان وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ افغان میڈیا ‘تصوراتی حملوں’ کی خبریں پھیلا کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

وزارتِ اطلاعات کے بیان میں افغان طالبان انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ افغان رجیم کے پاس اپنے عوام کو دینے کے لیے نہ تو کوئی سروس ہے، نہ فلاحی منصوبہ اور نہ ہی بہتر گورننس، اسی لیے وہ صرف غلط اطلاعات اور نفرت پر مبنی بیانیے پر انحصار کر رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان طالبان نے اپنے بھارتی پروپیگنڈا آقاؤں سے صرف جھوٹ بولنا اور ‘فالس فلیگ آپریشنز’ کی سیاست سیکھی ہے تاکہ اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹا سکیں۔

حکومتی اعلامیے میں دوٹوک موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان “آپریشن غضب للحق” کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا مکمل حق رکھتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا، تو اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ پاکستان ماضی کی طرح اپنی ہر کارروائی کی ذمہ داری قبول کرنے کی روایت برقرار رکھے گا اور کسی بھی حملے کو ڈھکا چھپا نہیں رکھا جائے گا۔

سفارتی ماہرین اس بیان کو افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور بھارتی مداخلت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حقائق پر مبنی پالیسی کو ہی ترجیح دی جائے گی۔

دیکھئیے:بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور انسانی حقوق کی پامالی، عالمی ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیا

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *