رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

پاک فضائیہ کی بھارت پر فضائی برتری کا عالمی اثر؛ چینی طیاروں کی قیمت اور مانگ دوگنی ہو گئی

اس تجارتی کامیابی کی بنیادی وجہ گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت فضائی تنازع کے دوران ’جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی بہترین کارکردگی ہے۔ پاک فضائیہ نے ان سنگل انجن ملٹی رول طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل اور دیگر طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔
چینی طیاروں کے دام بڑھ گئے

چینی کمپنی کی آمدنی میں گزشتہ سال کے دوران 16 فیصد اضافہ ہوا جو 11 ارب ڈالر تک جا پہنچی، جبکہ کمپنی کا منافع بھی ساڑھے چھ فیصد اضافے کے ساتھ اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

April 29, 2026

بیجنگ: گذشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فضائی معرکے میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی جنگی طیاروں کے ذریعے فرانسیسی ساختہ رافیل سمیت متعدد بھارتی طیارے مار گرانے کے بعد عالمی سطح پر چینی ساختہ طیاروں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، چینی طیارہ ساز کمپنی ’اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن‘ کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق، چینی کمپنی کی آمدنی میں گزشتہ سال کے دوران 16 فیصد اضافہ ہوا جو 11 ارب ڈالر تک جا پہنچی، جبکہ کمپنی کا منافع بھی ساڑھے چھ فیصد اضافے کے ساتھ اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس تجارتی کامیابی کی بنیادی وجہ گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت فضائی تنازع کے دوران ’جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی بہترین کارکردگی ہے۔ پاک فضائیہ نے ان سنگل انجن ملٹی رول طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل اور دیگر طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب جدید چینی ہتھیاروں کا حقیقی جنگی حالات میں کسی بڑے حریف کے خلاف تجربہ کیا گیا، جس میں چینی ٹیکنالوجی بھارتی فضائیہ کے پاس موجود مغربی دفاعی نظام پر برتر ثابت ہوئی۔ اگرچہ بھارت نے جنگ کے دوران اپنے طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا تھا تاہم نقصانات کی اصل تعداد بتانے سے گریز کیا۔ اس معرکے کے بعد جے ٹین طیاروں کی عالمی ساکھ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث متعدد ممالک نے اپنی فضائی قوت کو جدید بنانے کے لیے چینی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دیکھئیے:بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، جوابی کاروائی میں متعدد حملہ آور ہلاک

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *