فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

بھارت نے حسینہ واجد کے ورچوئل خطاب کو نجی تقریب قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کر دیا، جس پر طالبان اور بھارتی بیانیے کی مماثؒت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے بیرونی فنڈنگ، جنیوا اجلاس سے متعلق مبینہ خطوط اور پراکسی نظام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

August 5, 2026

فیفا کا تاریخی فیصلہ؛ افغان مہاجرین ویمنز ٹیم کو عالمی فٹ بال مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی گئی

وقت کی کمی کے باعث یہ ٹیم 2027 میں برازیل میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی اہل نہیں ہے، تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ وہ 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک گیمز کے کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔
افغان ویمنز ٹیم کو فیفا کھیلنے کی اجازت

فیفا نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے افغان ویمنز یونائیٹڈ کو افغانستان کی "قومی ویمنز ٹیم" کا درجہ دے دیا ہے۔

April 29, 2026

وینکوور: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایک تاریخی اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے افغان مہاجرین پر مشتمل خواتین کی ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ یہ ٹیم، جو “افغان ویمن یونائیٹڈ” کے نام سے جانی جاتی ہے، طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد تقریباً 5 سال قبل ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھی اور تب سے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت کے لیے کوشاں تھی۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقدہ فیفا کونسل کے اجلاس میں قوانین میں خصوصی ترمیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت اس پناہ گزین ٹیم کو تسلیم کیا گیا۔ فیفا نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے افغان ویمنز یونائیٹڈ کو افغانستان کی “قومی ویمنز ٹیم” کا درجہ دے دیا ہے۔ فیفا کے اس فیصلے کے بعد اب یہ کھلاڑی پہلی بار کسی پناہ گزین کے بجائے اپنی باقاعدہ آفیشل قومی ٹیم کی حیثیت سے میدان میں اتریں گی۔

اگرچہ وقت کی کمی کے باعث یہ ٹیم 2027 میں برازیل میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی اہل نہیں ہے، تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ وہ 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک گیمز کے کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔ فیفا کے صدر نے اپنے بیان میں اس فیصلے کو ایک “خوبصورت سفر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیفا کو ان کھلاڑیوں کی ہمت پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ان تمام فٹ بال ایسوسی ایشنز کی مدد کرنا ہے جو مخصوص حالات کی وجہ سے اپنی قومی ٹیمیں رجسٹر کرنے سے قاصر ہیں، تاکہ وہ متعلقہ کنفیڈریشنز کے ساتھ مل کر کھیل کے میدان میں واپس آ سکیں۔

دیکھئیے:کراچی کے رایان حبیب نے 15 گھنٹوں میں ’آئرن مین‘ ٹرائیتھلون مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی

متعلقہ مضامین

فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *