اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

طالبان کا عوامی حمایت اور حقوق نسواں سے انکار، افغانستان میں سنگین حکومتی و انسانی بحران

طالبان قیادت اپنی پالیسیوں کے لیے عوامی تائید کی ضرورت کو تسلیم ہی نہیں کرتی۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رجیم نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر سوال اٹھانے والے اپنے ہی رہنماؤں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا
افغانستان میں کواتین پر پابندیاں

یبت اللہ اخوند زادہ قندھار میں تنہائی کی زندگی گزارتے ہوئے ایک مطلق العنان حکمران کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ خالصتاً مذہبی بنیادوں پر احکامات جاری کرتے ہیں۔

May 3, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے حکومتی جواز کے فقدان اور خواتین کے حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی اور اسٹریٹجک تباہی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت عوام کی حمایت یا ان کی رضامندی حاصل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی۔ ہیبت اللہ اخوند زادہ قندھار میں تنہائی کی زندگی گزارتے ہوئے ایک مطلق العنان حکمران کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ خالصتاً مذہبی بنیادوں پر احکامات جاری کرتے ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان قیادت اپنی پالیسیوں کے لیے عوامی تائید کی ضرورت کو تسلیم ہی نہیں کرتی۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رجیم نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر سوال اٹھانے والے اپنے ہی رہنماؤں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا، یا جلاوطن کر دیا ۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ طالبان اپنی صفوں میں بھی کسی قسم کی اصلاح کی گنجائش کو برداشت نہیں کرتے۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں صرف 7 فیصد افغان خواتین گھر سے باہر روزگار کما رہی ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں 84 فیصد مرد برسرِ روزگار ہیں۔ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم و روزگار پر پابندیوں کے طویل مدتی معاشی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ ملک کی نصف آبادی کو معاشی سرگرمیوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ جب تک خواتین کے خلاف ان پابندیوں کو ختم نہیں کیا جاتا، تب تک پائیدار امن اور خوشحالی کا حصول ناممکن ہے۔

اس کے علاوہ، خواتین نرسوں، مڈوائفوں اور امدادی کارکنوں پر پابندیوں نے خواتین اور بچوں تک طبی اور امدادی سامان کی ترسیل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق طالبان نے پہلے نصف ملک کو معاشی اور تعلیمی دھارے سے نکالا اور پھر غربت کا ذمہ دار دنیا کو ٹھہرایا، جس کی وجہ سے افغانستان میں انسانی بحران خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

دیکھئیے:طالبان کے سیکیورٹی اور معاشی دعوے مسترد، افغانستان میں غربت اور بیرونی انحصار میں ہوشربا اضافہ

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *