بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

June 23, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان نے ترک النسل اقوام کی حمایت اور ہرات مظاہروں سے اظہارِ یکجہتی کے الزام میں ازبک ثقافتی کارکن مسعود تیمور کو گرفتار کر لیا۔

June 23, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے یوکرین کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، امریکی سہولت کاری سے مذاکرات کی بحالی اور سویلین آبادی کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

June 23, 2026

بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی: طالبان حکام کا شہری انفراسٹرکچر کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف

بین الاقوامی انسانی قانون کی روشنی میں طالبان حکام کی جانب سے کابل میں شہری مقامات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں، جو جنیوا کنونشنز اور روم اسٹیچوٹ کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

پاکستان کا مؤقف بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور کارروائیاں صرف عسکری اہداف تک محدود ہوتی ہیں جہاں فیصلہ نام کے بجائے حقیقی استعمال اور زمینی حقیقت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جبکہ شہری تنصیبات کا عسکری استعمال اور اسے پراپیگنڈا بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی ذمہ داری طالبان حکام پر عائد ہوتی ہے۔

May 7, 2026

کابل میں طالبان حکام کی جانب سے ایک مخصوص مقام کو ہسپتال قرار دے کر نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کے برعکس، مستند اطلاعات اور شواہد نے اس مقام کے عسکری استعمال کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تنصیب کو ہسپتال کے لیبل تلے فوجی نوعیت کے اسلحے کے ذخیرے، ڈرونز کی موجودگی اور جنگجوؤں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، جس نے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اس کے محفوظ مقام ہونے کی حیثیت کو ختم کر دیا ہے۔

قانونی حیثیت

بین الاقوامی قوانین بالخصوص روم اسٹیچوٹ کے آرٹیکل 8 کے مطابق کسی بھی عمارت یا تنصیب کو حاصل تحفظ صرف اسی صورت برقرار رہتا ہے جب وہ فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہو رہی ہو۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کسی شہری مقام کو اسلحہ سازی، خودکش حملہ آوروں کی تربیت یا عسکری معاونت کے لیے مختص کر دیا جائے تو وہ اپنی شہری حیثیت کھو دیتا ہے اور قانوناً ایک جائز عسکری ہدف بن جاتا ہے۔ امید نامی مذکورہ تنصیب بین الاقوامی معیار کے مطابق ہسپتال کی تعریف پر پوری نہیں اترتی تھی اور نہ ہی وہاں کوئی ایسی نشان دہی موجود تھی جو اسے طبی مرکز ثابت کر سکے۔

انسانی ڈھال اور حقائق

بین الاقوامی انسانی قانون کا ایک اہم پہلو انسانی ڈھال کا استعمال ہے، جس کی ایڈیشنل پروٹوکول اول کے آرٹیکل 51 (شق 7) کے تحت سختی سے ممانعت ہے۔ طالبان حکام کی جانب سے عسکری اثاثوں کو شہری آبادی کے اندر ضم کرنا اور ان مقامات کو عسکری تنصیبات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنا نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اپنی ہی آبادی کو دانستہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ جنیوا کنونشنز کے آرٹیکل 18 اور 19 واضح کرتے ہیں کہ طبی مراکز کو تحفظ صرف اسی صورت حاصل ہوتا ہے جب وہ مکمل طور پر انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لیے وقف ہوں اور عسکری اہداف سے الگ تھلگ ہوں۔

طبی مراکز اور تحفظ کی شرائط

اس تناظر میں پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح اور بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاروائیاں احتیاط اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہیں، جن کا مقصد صرف ان مقامات کو نشانہ بنانا ہے جو دشمن کے عسکری انفراسٹرکچر کے طور پر استعمال ہو رہے ہوں۔ کسی بھی ہدف کی قانونی حیثیت اس کے نام یا دعوے سے نہیں بلکہ حملے کے وقت اس کے عملی کردار سے متعین کی جاتی ہے۔

شہری تنصیبات کا عسکری استعمال

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ شہری تنصیبات کو عسکری مراکز میں تبدیل کرنا اور بعد ازاں اسے پراپیگنڈا کے لیے استعمال کرنا طالبان حکومت کی انتظامی ناکامی اور عالمی قوانین سے انحراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنی عسکری سرگرمیوں کو شہری لبادے میں چھپانے کا یہ منظم طرزِ عمل نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ جنیوا قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری طالبان حکام پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

June 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *