"> ہمارے ڈراموں میں 50 سالہ مرد جین زی کے کردار ادا کر رہے ہیں: امر خان کی انڈسٹری کے دوہرے معیار پر تنقید - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ہمارے ڈراموں میں 50 سالہ مرد جین زی کے کردار ادا کر رہے ہیں: امر خان کی انڈسٹری کے دوہرے معیار پر تنقید

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اسٹار اداکار فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں اب اسکرین پر اپنی ہم عمر ہیروئنز کے ساتھ کاسٹ ہونا چاہیے۔ فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس پر ردِعمل سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور اب امر خان نے بھی اس کی کھل کر حمایت کی ہے۔
امر خان

امر خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کے لیے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے اور اداکاراؤں کو چند سال کام کرنے کے بعد ہی عمر رسیدہ یا ماؤں کے کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے۔

May 14, 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے انڈسٹری میں صنفی بنیاد پر جاری امتیازی سلوک اور کاسٹنگ کے معیار پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے ڈراموں میں 40 اور 50 سال کی عمر کے مرد اداکار “جین زی” یعنی بالکل جوان لڑکوں کے مرکزی کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، لیکن کوئی بھی اس غیر حقیقی کاسٹنگ پر سوال نہیں اٹھاتا۔

امر خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کے لیے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے اور اداکاراؤں کو چند سال کام کرنے کے بعد ہی عمر رسیدہ یا ماؤں کے کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ہالی ووڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں میریل اسٹریپ اور این ہیتھ وے جیسی اداکارائیں اپنی عمر کے ہر حصے میں اسکرین پر اہم ترین کرداروں میں نظر آتی ہیں، مگر ہمارے ہاں اداکاراؤں کی عمر بڑھتے ہی انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاروں کی عمر اور ان کے کرداروں کے حوالے سے بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اسٹار اداکار فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں اب اسکرین پر اپنی ہم عمر ہیروئنز کے ساتھ کاسٹ ہونا چاہیے۔ فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس پر ردِعمل سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور اب امر خان نے بھی اس کی کھل کر حمایت کی ہے۔

شوبز مبصرین کے مطابق امر خان کا یہ بیان انڈسٹری کے اس تلخ سچ کو آشکار کرتا ہے جہاں مرد اداکاروں کو طویل عرصے تک ہیرو کے روپ میں قبول کیا جاتا ہے جبکہ خواتین کا اسکرین کیریئر عمر کی بنیاد پر جلد سکیڑ دیا جاتا ہے۔ اداکارہ کے اس موقف کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور دیگر خواتین فنکاروں کی جانب سے بڑی پذیرائی مل رہی ہے اور کہانیوں میں تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

دیکھئیے:ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *