اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

صدر پزشکیان کا کہنا ہے ایران طاقت کی پوزیشن میں ہے، اب جنگ ختم کرنا بہتر ہو گا۔

August 22, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ میں ہے، فتنہ الخوارج دشمن ملک سے وسائل حاصل کر رہا ہے۔

August 21, 2026

باجوڑ میں دامنگی اسکاؤٹس کیمپ پر خودکش و مسلح حملہ: سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات

سیکیورٹی فورسز کی مستعدی کے باعث اب تک 3 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے فرار ہونے والے دیگر شرپسندوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
باجوڑ سکاؤٹس کیمپ پر حملہ

اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے، جن کی شناخت لانس نائیک احمد، سپاہی احسان، حوالدار ارشاد، نائیک مسلم، لانس نائیک کفایت اور لانس نائیک وحید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

May 14, 2026

باجوڑ: خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹئیر کونسٹبلری کے دامنگی اسکاؤٹس کیمپ پر ہونے والے ایک پیچیدہ دہشت گرد حملے کو بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں نے پہلے ایک خودکش دھماکہ کیا اور پھر مسلح ہو کر کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی مستعدی کے باعث اب تک 3 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے فرار ہونے والے دیگر شرپسندوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے، جن کی شناخت لانس نائیک احمد، سپاہی احسان، حوالدار ارشاد، نائیک مسلم، لانس نائیک کفایت اور لانس نائیک وحید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

اس حملے کی سب سے اہم کڑی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے ذمہ داری کی باقاعدہ قبولیت ہے، جو کہ افغان طالبان کے خلاف ایک واضح چارج شیٹ تصور کی جا رہی ہے۔ باجوڑ ضلع کے لیے ٹی ٹی پی کے کمانڈر ملنگ باچا نے ایک آڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ دامنگی کیمپ پر یہ فدائی حملہ دراصل افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہونے والے پاکستانی فضائی حملوں کا ردِعمل ہے۔ ملنگ باچا کا یہ بیان براہِ راست ثابت کرتا ہے کہ ٹی ٹی پی نہ صرف افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے بلکہ اسے وہاں محفوظ پناہ گاہیں بھی میسر ہیں، جو کابل انتظامیہ کے ان دعوؤں کی قطعی نفی ہے کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی۔

دیکھئیے:جامعہ حقانیہ پر خطرہ منڈلانے لگا: داعش اور افغان طالبان کے بدلتے رویوں کے باعث جامعہ حقانیہ کی فیکلٹی کو جانی خطرات لاحق

متعلقہ مضامین

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *