اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

اسپین کا اسرائیل کی شرکت پر یورپ کے سالانہ مقابلہ موسیقی کا بائیکاٹ، نشریات روک کر فلسطین کے حق میں بیان جاری

سال 1961 کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اسپین نے اس مباثہ عکاس مقابلے کو نشر کرنے کے بجائے اپنے ٹی وی پر متبادل پروگرام پیش کیے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جیسے ہی یورو ویژن کا فائنل شروع ہوا، اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے مقابلے کی لائیو فیڈ کاٹنے کے بعد اسکرین پر فلسطین کے حق میں ایک مضبوط اور باضابطہ بیان نشر کر دیا۔
اسپین موسیقی بائیکاٹ

یورو ویژن محض ایک مقابلہ ہے، لیکن انسانی حقوق کوئی کھیل نہیں۔ اس وقت دنیا میں جس قسم کی بربریت ہو رہی ہے، اس پر بے حسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

May 17, 2026

میڈرڈ: غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف یورپی ممالک میں سفارتی اور ثقافتی سطح پر احتجاج شدید ہو گیا ہے۔ ایک تاریخی اور غیر معمولی فیصلے میں اسپین نے یورپ کے سب سے بڑے اور مقبول سالانہ مقابلہ موسیقی ‘یورو ویژن 2026’ میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مقابلے کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے اور ایونٹ کی لائیو نشریات روک دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سال 1961 کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اسپین نے اس مباثہ عکاس مقابلے کو نشر کرنے کے بجائے اپنے ٹی وی پر متبادل پروگرام پیش کیے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جیسے ہی یورو ویژن کا فائنل شروع ہوا، اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے مقابلے کی لائیو فیڈ کاٹنے کے بعد اسکرین پر فلسطین کے حق میں ایک مضبوط اور باضابطہ بیان نشر کر دیا۔

اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک اثر انگیز بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا:

“یورو ویژن محض ایک مقابلہ ہے، لیکن انسانی حقوق کوئی کھیل نہیں۔ اس وقت دنیا میں جس قسم کی بربریت ہو رہی ہے، اس پر بے حسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم فلسطین کے لیے فوری امن اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کی شرکت پر احتجاج کا یہ سلسلہ صرف اسپین تک محدود نہیں رہا۔ اس احتجاجی لہر میں یورپ کے دیگر ممالک بھی پیش پیش رہے، جہاں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شمولیت کے خلاف یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بائیکاٹ مہم میں شمولیت اختیار کی۔ یورپی ٹی وی چینلز اور عوام کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس سفارتی اور ثقافتی قدم کو اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عالمی اور یورپی تنہائی کا ایک واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:تمغہ امتیاز کے 20 سال بعد حدیقہ کیانی کے لیے ایک اور بڑا اعزاز؛ فن موسیقی میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *