خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

امریکہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملوں کو شہریوں اور سرزمین کے دفاع کا جائز حق قرار دے دیا۔

July 3, 2026

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کر دیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

July 3, 2026

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ؛ ملزم عمر حیات کو سزائے موت اور 24 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

عمر حیات کو قتل کی دفعہ کے تحت سزائے موت دی گئی ہے، جبکہ مقدمے میں شامل دیگر 3 مختلف دفعات کے تحت 10، 10 سال قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔
ثنا یوسف قتل کیس

معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو 2 جون 2025 کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے اندر بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

May 19, 2026

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ملک کے مشہور اور ہائی پروفائل ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی تفصیلی سماعت کے بعد ملزم کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 30 سال قید اور 24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم عمر حیات کو قتل کی دفعہ کے تحت سزائے موت دی گئی ہے، جبکہ مقدمے میں شامل دیگر 3 مختلف دفعات کے تحت 10، 10 سال قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔ ان میں ڈکیتی اور غیر قانونی طور پر مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر میں گھسنے کی دفعات شامل ہیں۔

دورانِ سماعت عدالت میں ملزم کی مقتولہ کے ساتھ کالز کا ریکارڈ اور موبائل چیٹ کے اہم اسکرین شاٹس بطور ثبوت پیش کیے گئے، جبکہ موبائل فارنزک رپورٹ کے ذریعے یہ ثابت ہوا کہ ثنا یوسف کے فون میں ‘کاکا’ کے نام سے محفوظ نمبر دراصل ملزم عمر حیات کا ہی تھا۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئر ٹرائل کا پورا موقع ملنا چاہیے اور عدالت کو لبرل سوسائٹی یا این جی اوز کے دباؤ میں آئے بغیر فیصلہ کرنا چاہیے۔

ملزم کے وکیل کے ان ریمارکس پر جج افضل مجوکہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ عدالت کو گمراہ کرنے سے گریز کریں۔ دوسری جانب، ملزم نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا ثنا یوسف سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی اس نے قتل کا کوئی اعتراف کیا، تاہم فارنزک اور ڈیجیٹل شواہد نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو 2 جون 2025 کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے اندر بیدردی سے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو اگلے ہی دن 3 جون 2025 کو جڑانوالہ سے گرفتار کر لیا تھا۔ طویل ٹرائل اور ٹھوس شواہد سامنے آنے کے بعد اب عدالت نے ملزم کو عبرت ناک سزا کا حکم دے دیا ہے۔

دیکھئیے:صنم سعید کی کانز فلم فیسٹیول میں پہلی شرکت؛ شوہر محب مرزا کا اہلیہ کے لیے جذباتی اور محبت بھرا پیغام

متعلقہ مضامین

خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *