"> بھارتی جمہوریت کا پردہ چاک؛ چند سوالات پوچھنے پر ہیلے لنگ کو شدید ہراسانی کا سامنا - HTN Urdu بھارتی جمہوریت کا پردہ چاک؛ چند سوالات پوچھنے پر ہیلے لنگ کو شدید ہراسانی کا سامنا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارتی جمہوریت کا پردہ چاک؛ چند سوالات پوچھنے پر ہیلے لنگ کو شدید ہراسانی کا سامنا

صحافی نے انکشاف کیا کہ وہ پورا دن اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں، جس کے بعد انہیں پلیٹ فارم کی جانب سے معطلی کا نوٹس موصول ہوا۔
ہیلے لنگ کو ہراسانی کا سامنا

لِنگ نے مودی حکومت کی جانب سے آزاد اور خودمختار میڈیا کا سامنا کرنے سے مسلسل انکار اور پریس کانفرنسز سے فرار پر کھل کر سوالات اٹھائے تھے۔

May 20, 2026

نئی دہلی: دنیا کی “سب سے بڑی جمہوریت” کا دعویٰ کرنے والے ملک بھارت کا اصل چہرہ اس وقت عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا جب ناروے سے تعلق رکھنے والی معروف آزاد خاتون صحافی ہیلے لِنگ کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت سے تلخ سوالات پوچھنے کی پاداش میں ایک منظم آن لائن ہراسانی اور سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ہیلے لِنگ نے مودی حکومت کی جانب سے آزاد اور خودمختار میڈیا کا سامنا کرنے سے مسلسل انکار اور پریس کانفرنسز سے فرار پر کھل کر سوالات اٹھائے تھے۔ اس جرات مندانہ اقدام کے فوراً بعد ہی مودی کے حامی انتہا پسندوں کی جانب سے ان کے خلاف ایک شدید سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں اچانک ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا گیا۔ خاتون صحافی نے انکشاف کیا کہ وہ پورا دن اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں، جس کے بعد انہیں پلیٹ فارم کی جانب سے معطلی کا نوٹس موصول ہوا۔

سفارتی اور صحافتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے کھوکھلے نعرے کے پیچھے چھپی اصل حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔ یورپی صحافی اب خود اس تجربے سے گزر رہے ہیں جس کا شکار بھارت کے مقامی آزاد رپورٹرز برسوں سے ہو رہے ہیں، جہاں اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے آن لائن ہراسانی، دھمکی آمیز نیٹ ورکس اور باقاعدہ ریاستی و ڈیجیٹل دباؤ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

دیکھئیے:چکن نیک کی 120 ایکڑ اراضی مرکز کے حوالے؛ مودی حکومت اور اڈانی گٹھ جوڑ پر سوالات

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *