"> آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی میں 18 فیصد اضافے اور نئے ٹیکسوں کی سفارش - HTN Urdu آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی میں 18 فیصد اضافے اور نئے ٹیکسوں کی سفارش
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی میں 18 فیصد اضافے اور نئے ٹیکسوں کی سفارش

صوبوں پر مالیاتی بوجھ بڑھاتے ہوئے انہیں اضافی 430 ارب روپے کا ریونیو جمع کرنے کا ہدف دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ صوبے وفاق کو تقریباً 2 ٹریلین روپے کا سرپلس فراہم کریں۔
آئی ایم ایف سے بجٹ پر بات چیت

دونوں فریقین کے درمیان بیشتر معاشی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، تاہم چند اہم شرائط پر بات چیت اب بھی جاری ہے۔

May 20, 2026

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مابین مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جس کے باعث آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، دونوں فریقین کے درمیان بیشتر معاشی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، تاہم چند اہم شرائط پر بات چیت اب بھی جاری ہے۔

ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق، عالمی مالیاتی ادارے نے پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 18 فیصد اضافے کی سخت سفارش کی ہے، جبکہ اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 108 روپے 17 پیسے مقرر ہے۔ آئی ایم ایف نے صوبوں پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھاتے ہوئے انہیں اضافی 430 ارب روپے کا ریونیو جمع کرنے کا ہدف دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ صوبے وفاق کو تقریباً 2 ٹریلین روپے کا سرپلس (اضافی فنڈز) فراہم کریں۔

دوسری جانب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے آئندہ مالی سال کا مجموعی ٹیکس وصولی کا ہدف 15264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے دسمبر 2026 تک کا ششماہی ہدف 7022 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی بیرونی مالی ضروریات کا تخمینہ 21.2 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کو 430 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز دی ہے، جبکہ سال میں دو مرتبہ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آئندہ مالی سال میں معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ اوسط مہنگائی 8.4 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس سخت معاشی پیکیج کے ساتھ، غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی سہ ماہی رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے پر عارضی طور پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں، آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے لیے نئی ٹیکس چھوٹ نہ دینے اور خصوصی اقتصادی و ٹیکنالوجی زونز کو حاصل مراعات 2035 تک مرحلہ وار ختم کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

دیکھئیے: ٹرمپ کا ایران پر حملہ ملتوی کرنے کا اعلان؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *