افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ عمر عرف ثاقب اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم خارجی سرغنہ عمر عرف ثاقب کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے سر کی قیمت والے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ عمر عرف ثاقب کو ہلاک کر دیا۔

May 21, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ایک اہم اور خطرناک خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کامیاب کاروائی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ ہلاک ہونے والا خارجی سرغنہ عمر عرف ثاقب سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر ہونے والے متعدد مہیب دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور حکومت کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد نے سپن وام کے علاقے میں واقع بوبالی مسجد کے اطراف باقاعدہ زیرِ زمین بنکر، خفیہ سرنگیں اور بارودی سرنگوں کا جال بچھا رکھا تھا، جسے فورسز نے انتہائی مہارت کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اور مضافاتی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف سخت ترین کاروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقے سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک یہ کاروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

دیکھیے: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کا اہم افغانی کمانڈر بصیر ہلاک

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *