اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کا کریک ڈاؤن، دینی مدارس این آئی اے کے نشانے پر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سرینگر اور شوپیاں میں مسلم تعلیمی اداروں، جامعہ البنات اور جماعتِ اسلامی کے سابق سربراہ کی رہائش گاہ پر چھاپے مار کر خواتین کو ہراساں کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سرینگر اور شوپیاں میں مسلم تعلیمی اداروں، جامعہ البنات اور جماعتِ اسلامی کے سابق سربراہ کی رہائش گاہ پر چھاپے مار کر خواتین کو ہراساں کیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کا مسلم دشمن ایجنڈا عروج پر؛ بھارتی ادارے این آئی اے نے شوپیاں اور سرینگر میں مدارس اور مسلم اسکولوں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا۔

May 31, 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی حکام کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مذہبی تعصب اور ہٹ دھرمی پر مبنی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کٹھ پتلی اداروں کے ذریعے اب خصوصاً مدارس اور دینی درسگاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کی بدنامِ زمانہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگر اور شوپیاں کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کاروائیاں کی ہیں۔

مدارس پر چھاپے

ذرائع کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے نے شوپیاں میں واقع مشہور دینی درسگاہ جامعہ سراج العلوم پر چھاپہ مارا، جسے بھارتی حکومت پہلے ہی یکطرفہ طور پر غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ اس کے علاوہ، پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے تصدیق کی ہے کہ این آئی اے کے حکام نے شوپیاں ہی کے علاقے امام صاحب میں واقع ایک مقامی اسکول کی بھی تلاشی لی اور وہاں موجود تعلیمی ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا۔

حریت قیادت نشانے پر

سفاکانہ کاروائیوں کے اسی تسلسل میں مرکزی ایجنسی کی ایک اور ٹیم نے مولو چترگام میں جماعتِ اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سابق سربراہ شہزادہ وسیم کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بولا اور وہاں موجود اہلخانہ کو محصور کر کے گھنٹوں تلاشی لی۔ دوسری جانب سرینگر کے علاقے لال بازار میں واقع خواتین کی معروف دینی درسگاہ جامعہ البنات پر بھی این آئی اے نے چھاپہ مارا، جہاں تلاشی کے بہانے وہاں موجود طالبات اور خواتین کو شدید ہراساں کیا گیا، جس پر مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مودی سرکار کا ایجنڈا

سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق مقبوضہ وادی میں مسلم دینی، فلاحی اور تعلیمی اداروں پر یہ حالیہ چھاپے فاشسٹ مودی سرکار کے مسلم دشمن اور جابرانہ ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی غاصب حکومت طاقت کے بہیمانہ استعمال اور فوجی بل بوتے پر کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کے لیے اٹھنے والی پرامن آواز کو دبانا چاہتی ہے، جبکہ وادی میں کشمیریوں کے بنیادی انسانی، مذہبی اور سیاسی حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔

عالمی برادری سے مطالبہ

مقبوضہ کشمیر کے عوامی حلقوں اور حریت قیادت نے بھارتی فورسز اور تحقیقاتی اداروں کی ان ہٹ دھرمی پر مبنی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عوام نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں اور مسلم اداروں کی جبری بندش کا فوری نوٹس لیں اور بھارت کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *