کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

فتنہ الخوارج، را اور عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مظفرآباد میں سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی؛ 5 مشتبہ افراد گرفتار، فتنۃ الخوارج اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھارتی گٹھ جوڑ اور آڈیو لیکس منظرِ عام پر۔

June 9, 2026

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک انتہائی کامیاب اور ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دشمن خفیہ ایجنسی را اور فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک سے منسلک 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کاروائی کے ذریعے آزاد کشمیر میں بھارتی ایما پر بدامنی اور انتشار پھیلانے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر جدید مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں، جن کے ابتدائی تجزیے سے مشکوک روابط اور حساس نوعیت کا ڈیجیٹل مواد سامنے آیا ہے۔

دورانِ تفتیش ایک ملزم کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا ہے، جس میں 7 خودکار ہتھیار، متعدد دستی بم (گرینیڈز) اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کے ٹھکانے سے حساس مقامات و تنصیبات کے نقشے اور مبینہ حملوں کے منصوبے بھی برآمد ہوئے ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ہوشربا انکشافات

اس آپریشن کے ساتھ ہی افغانستان میں فتنۃ الخوارج اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے سرگرم خارجی شہزاد کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز بھی منظرِ عام پر آئی ہیں، جس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو پوری طرح عیاں کر دیا ہے۔

ویڈیو میں خارجی شہزاد کو افغانستان سے بیٹھ کر ایک تحریر شدہ بھارتی بیانیہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ریاستِ پاکستان کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی ہدایات دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ خارجی شہزاد کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک رہنما کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو (آڈیو لیک) بھی سامنے آئی ہے۔ اس گفتگو میں خارجی شہزاد آزاد کشمیر میں الیکشن ملتوی کرانے، شرپسندی کے لیے کارکنوں کو اکٹھا کرنے اور طاقت و عسکریت پسندی کے ذریعے نام نہاد عسکری فورس بحال کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ آڈیو میں دونوں رہنماؤں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ خطے میں انتخابات کے انعقاد کی ہر طرح سے مخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

مبصرین کا تجزیہ

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خارجی شہزاد کی لڑکھڑاتی آواز میں بھارتی تحریر کردہ بیانیے کو پڑھنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آزاد کشمیر میں حالیہ احتجاج کی آڑ میں بدامنی کے تمام تانے بانے نئی دہلی سے ہلائے جا رہے تھے۔

ماہرین کے مطابق فتنۃ الخوارج جیسے اعلانیہ دہشت گرد گروہ کی جانب سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پشت پناہی نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس کمیٹی پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے تاکہ ملزمان کے ممکنہ سہولت کاروں، مالی معاونت کے ذرائع اور ان کے وسیع تر نیٹ ورک کی چھان بین کی جا سکے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ قومی مفادات، ریاستی سلامتی اور امن و امان کے خلاف کسی بھی مذموم سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سکیورٹی اداروں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔


دیکھیے: راولاکوٹ سی ایم ایچ پر کالعدم ایکشن کمیٹی کا حملہ، 4 اہلکار جاں بحق، کریک ڈاؤن جاری

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *