افغان طالبان کی پالیسیوں اور ہرات کے حالیہ واقعات کے خلاف کینیڈا اور یورپ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں طالبان پر عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

June 15, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا طے پانا اور 19 جون کو جنیوا میں پاکستانی میزبانی میں دستخطی تقریب کا انعقاد، عالمی سفارت کاری میں اسلام آباد کی بے مثال کامیابی اور خطے میں پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہے۔

June 15, 2026

ضلع کرم میں ساتین میر باغ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی اہلکار دورانِ علاج شہید ہو گیا۔ واقعے میں خاتون سمیت 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔

June 15, 2026

مردان میں پاک فضائیہ کا پی اے سی سپر مشاق تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار فضائیہ اور بحریہ کے دو افسران شہید ہو گئے۔

June 15, 2026

افغانستان سے دبئی سونا اسمگل کرنے والے ایک مبینہ منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس میں کابل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کے استعمال اور بااثر حلقوں کی سرپرستی کے دعوے کیے گئے ہیں۔

June 15, 2026

بھارت میں بیروزگاری اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف ابھرنے والی طنزیہ تحریک کاکروچ جنتا پارٹی مودی سرکار کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے، جسے عالمی میڈیا بنگلہ دیش جیسے انقلاب کی آہٹ قرار دے رہا ہے۔

June 15, 2026

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی مودی سرکار کے لیے نیا سیاسی چیلنج بن گئی

بھارت میں بیروزگاری اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف ابھرنے والی طنزیہ تحریک کاکروچ جنتا پارٹی مودی سرکار کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے، جسے عالمی میڈیا بنگلہ دیش جیسے انقلاب کی آہٹ قرار دے رہا ہے۔
بھارت میں بیروزگاری اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف ابھرنے والی طنزیہ تحریک کاکروچ جنتا پارٹی مودی سرکار کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے، جسے عالمی میڈیا بنگلہ دیش جیسے انقلاب کی آہٹ قرار دے رہا ہے۔

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی مودی حکومت کے خلاف ایک بڑی علامتی جماعت بن کر ابھرنے لگی۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پرچہ لیک ہونے پر وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ اور سری لنکا جیسا انقلاب آنے کا خدشہ۔

June 15, 2026

بھارت میں امتحانی پرچوں کے مسلسل لیک ہونے اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خلاف نوجوانوں کی طنزیہ تحریک کاکروچ جنتا پارٹی اب مودی حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بن کر ابھر رہی ہے۔ عالمی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہندوتوا کی سیاست میں الجھی بی جے پی سرکار اس وقت اپنا اقتدار بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہے جبکہ عوامی مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔

تحریک کی مقبولیت

عالمی جریدے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی کارکردگی سے مایوس بھارتی نوجوان کاکروچ جنتا پارٹی کے پلیٹ فارم پر تیزی سے منظم ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی یہ تحریک اب سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے بڑے عوامی انقلاب کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، جو مستقبل میں مودی سرکار کے اقتدار کی بنیادیں ہلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر تعلیم سے مطالبہ

کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ تحریک نے امتحانی پرچوں کے مسلسل آؤٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی کے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوجوانوں نے ایک 5 نکاتی تعلیمی منشور بھی پیش کیا ہے، جس میں پرچہ لیک ہونے کی صورت میں متاثرہ طلبہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ شامل ہے۔

عالمی ماہرین کا تجزیہ

دفاعی اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہا پسند بی جے پی کے دورِ حکومت میں کروڑوں بھارتی نوجوان بیروزگاری کے باعث مایوسی کا شکار ہیں۔

حکومت روزگار کی فراہمی اور تعلیمی نظام کی اصلاح کے بجائے مذہبی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، جس نے نوجوانوں کو مودی حکومت کے خلاف ایک بڑی علامتی جماعت بنانے پر مجبور کر دیا۔

دیکھیے: طالبان کے جابرانہ قوانین کے خلاف یورپ اور کینیڈا میں احتجاج، سفارتی بائیکاٹ کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

افغان طالبان کی پالیسیوں اور ہرات کے حالیہ واقعات کے خلاف کینیڈا اور یورپ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں طالبان پر عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

June 15, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا طے پانا اور 19 جون کو جنیوا میں پاکستانی میزبانی میں دستخطی تقریب کا انعقاد، عالمی سفارت کاری میں اسلام آباد کی بے مثال کامیابی اور خطے میں پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہے۔

June 15, 2026

ضلع کرم میں ساتین میر باغ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی اہلکار دورانِ علاج شہید ہو گیا۔ واقعے میں خاتون سمیت 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔

June 15, 2026

مردان میں پاک فضائیہ کا پی اے سی سپر مشاق تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار فضائیہ اور بحریہ کے دو افسران شہید ہو گئے۔

June 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *