افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے نورستان کے ضلع دوآب میں طالبان کی سکیورٹی چوکی پر گوریلا حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 10, 2026

افغانستان کے چار صوبوں میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی، طالبان اہلکار اور انٹیلی جنس دفاتر نشانہ بن گئے۔

August 10, 2026

طالبان کے جابرانہ قوانین کے خلاف یورپ اور کینیڈا میں احتجاج، سفارتی بائیکاٹ کا مطالبہ

افغان طالبان کی پالیسیوں اور ہرات کے حالیہ واقعات کے خلاف کینیڈا اور یورپ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں طالبان پر عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
افغان طالبان کی پالیسیوں اور ہرات میں مبینہ کریک ڈاؤن کے خلاف کینیڈا، جرمنی، اسپین اور اٹلی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں مظاہرین نے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات اور سفارتی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

یورپ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں افغان طالبان کی پالیسیوں اور ہرات کے حالیہ واقعات کے خلاف احتجاج۔ مظاہرین نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور عالمی سطح پر سفارتی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

June 15, 2026

افغان طالبان کی جانب سے نافذ کردہ جابرانہ قوانین اور ہرات میں شہریوں کے حالیہ قتل عام کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پیر کے روز کینیڈا اور یورپ کے مختلف ممالک میں سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر طالبان رجیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

جرمنی کے شہر اسٹُٹ گارٹ میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ تمام تر سفارتی روابط فوری طور پر منقطع کرے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

اسی طرح کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے تعلیم، روزگار اور آزادی کے نعرے لگائے اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ طالبان کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں ہونے والے کریک ڈاؤن پر خاموشی توڑی جائے۔

احتجاج کا یہ سلسلہ اسپین اور اٹلی تک بھی پھیل گیا، جہاں مظاہرین نے افغان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین کی آزادیوں پر قدغن لگانے کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

یاد رہے کہ ہرات میں شہریوں کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں تارکینِ وطن افغان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔

دیکھیے: ضلع کرم میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *