کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

بنوں کے شہریوں نے خطے کو الگ صوبہ بنانے اور بنوں کو ہی صدر مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر احتجاج میں عوامی لاتعلقی کے بعد خود ساختہ گمشدگی اور اغوا کے ڈرامے رچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 22, 2026

بنوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر کاکا وزیر اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت ہلاک

بنوں میں قبائلی امن کمیٹی کی مہلت ختم ہونے کے بعد پولیس اور امن کمیٹی کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر محمد فاتح عرف کاکا وزیر اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔
بنوں میں قبائلی امن کمیٹی کی مہلت ختم ہونے کے بعد پولیس اور امن کمیٹی کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر محمد فاتح عرف کاکا وزیر اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔

بنوں میں پولیس اور امن کمیٹی کی کاروائی کے دوران ٹی ٹی پی کا کمانڈر محمد فاتح عرف کاکا وزیر بیٹے اور بھتیجے سمیت ہلاک؛ قبائلی الٹی میٹم کی خلاف ورزی پر جھڑپ پیش آئی۔

June 16, 2026

بنوں: میر علی میں قبائلی امن کمیٹی کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد پولیس اور امن کمیٹی کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا شدت پسند کمانڈر محمد فاتح عرف کاکا وزیر اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق امن کمیٹی نے محمد فاتح کو میر علی کا علاقہ چھوڑنے کے لیے گزشتہ جمعہ کو تین روز کی مہلت دی تھی۔ تاہم، مذکورہ دہشت گرد نے قبائلی فیصلے کی پاسداری کرنے کے بجائے پولیس اسٹیشن پر حملے کی نیت سے پیش قدمی کی، جہاں پہلے سے مستعد پولیس اور امن کمیٹی کے اہلکاروں کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی۔

فائرنگ کے اس تبادلے میں کمانڈر محمد فاتح موقع پر ہی مارا گیا جبکہ اس کا بیٹا اور بھتیجا بھی ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمانڈر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دیکھیے: سی ٹی ڈی آپریشنز؛ اٹک میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک، کراچی میں 5 گرفتار

متعلقہ مضامین

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *