پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے نورستان کے ضلع دوآب میں طالبان کی سکیورٹی چوکی پر گوریلا حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 10, 2026

خلیجی ممالک کا اجلاس: امریکہ ایران معاہدے میں پاکستان کا سفارتی کردار مانا گیا

خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔
منامہ میں جی سی سی کا اہم اجلاس؛ بحرینی وزیر خارجہ کی جانب سے امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف، امریکی وزیر خارجہ کی آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کی مخالفت۔

منامہ میں جی سی سی کا اہم اجلاس؛ بحرینی وزیر خارجہ کی جانب سے امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف، امریکی وزیر خارجہ کی آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کی مخالفت۔

June 26, 2026

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور امریکا کا مشترکہ وزارتی اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں امریکا ایران معاہدے، آبنائے ہرمز کو کھولنے اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عمل میں پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کو سراہا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اپنے خطاب میں واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خطے کے امن و استحکام کے لیے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں پاکستان اور قطر کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کی کھل کر تعریف کی۔ بحرینی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی اور سلطنتِ عمان کی جانب سے عارضی بحری راہداری کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے تسلسل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ ایران کو مفاہمتی معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں میں آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اجلاس کے موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کے ٹول ٹیکس یا فیس عائد کرنے کے منصوبے کی ہرگز حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہیں کسی ایک ملک کی ملکیت نہیں ہوتیں اور ان پر تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے تمام خلیجی ممالک کی جانب سے اس فیس کی مخالفت کی تائید کرتے ہوئے اپنے خلیجی اتحادیوں کو یقین دلایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور کسی بھی حتمی معاہدے کے دوران ان کے سیکیورٹی مفادات کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

دیکھیے: بھارت: کاکروچ احتجاج میں پیلٹ گن استعمال کے شواہد سامنے آگئے، برطانوی میڈیا

متعلقہ مضامین

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *