"> سندھ طاس معاہدے میں چین کو شامل کر کے نیا عالمی فریم ورک بنایا جائے، وکٹر گاؤ - HTN Urdu

سندھ طاس معاہدے میں چین کو شامل کر کے نیا عالمی فریم ورک بنایا جائے، وکٹر گاؤ

چینی ماہر وکٹر گاؤ نے سندھ طاس معاہدے میں چین کو شامل کرنے اور تبت کے دریاؤں کے لیے عالمی ضابطہ اخلاق بنانے کی تجویز دے دی۔
چینی ماہر وکٹر گاؤ نے سندھ طاس معاہدے میں چین کو شامل کرنے اور تبت کے دریاؤں کے لیے عالمی ضابطہ اخلاق بنانے کی تجویز دے دی۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اسے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

July 1, 2026

سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (سی سی جی) کے صدر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی قوانین اور علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، جس کا مکمل احترام اور تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ چین کو بھی اس اہم معاہدے کا حصہ بنایا جائے تاکہ اسے ایک فعال سہ فریقی فریم ورک کی شکل دی جا سکے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی ماہر وکٹر گاؤ نے واضح کیا کہ گزشتہ سال جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کا بیان دیا تھا، تو انہوں نے بھارتی ٹیلی وژن چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں اس مؤقف کی کھل کر مخالفت کی تھی اور نئی دہلی کو اس خطرناک راستے پر نہ چلنے کا مشورہ دیا تھا۔ ا

نہوں نے تاکید کی کہ پانی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دینا انسانیت کے خلاف جرم ہے، اور جنگ کے دوران بھی کروڑوں افراد کے لیے پانی کا بہاؤ روکنا ایک سنگین جنگی جرم تصور کیا جاتا ہے۔

وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کا منبع ہمالیائی خطہ ہے، اس لیے کسی بھی ملک کو ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیے جسے وہ خود اپنے خلاف برداشت کرنے کے لیے تیار نہ ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاہدے کی شقوں کے مطابق دریائے سندھ کے نظام میں پانی کے بلا تعطل بہاؤ کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔

چینی دانشور نے مزید کہا کہ کم از کم آٹھ ممالک ایسے ہیں جو سطح مرتفع تبت سے نکلنے والے دریاؤں کے پانی پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ان تمام ممالک کو مشترکہ طور پر سرحد پار آبی وسائل کے مربوط انتظام کے لیے ایک جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دینا چاہیے، جسے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مکمل حمایت حاصل ہو۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف اور خطے کی قیادت امن و استحکام کے لیے اسی مثبت سمت میں پیش رفت جاری رکھتے ہیں، تو وہ مستقبل میں نوبل امن انعام کے مضبوط امیدوار بن سکتے ہیں۔

دیکھیے: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی ہے، اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *