"> آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آج مشہد میں کی جائے گی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج ہوگی

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آج مشہد میں ہوگی؛ نجف اور کربلا میں لاکھوں سوگواروں کی جنازوں میں شرکت۔
آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد میں ہوگی۔ تہران، قم، نجف اور کربلا میں تاریخی جنازوں کے بعد سوگ کا سماں۔

July 9, 2026

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے جسدِ خاکی آج مشہد مقدس میں سپردِ خاک کیے جائیں گے، جہاں ان کی تدفین روضہ امام علی رضا کے احاطے میں ہوگی۔

اس تدفین کے ساتھ ہی ایران اور عراق میں کئی روز سے جاری سوگ اور آخری مذہبی رسومات اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ تہران اور قم میں لاکھوں افراد پر مشتمل تاریخی جنازوں کے بعد میتیں رات کے وقت عراق منتقل کی گئی تھیں۔

عراق آمد پر نجف میں روضہ حضرت علی اور بعد ازاں کربلا میں حضرت حسین اور حضرت عباس کے روضہ ہائے مبارک پر نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں، جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

کربلا اور نجف کے انتظامی حکام نے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ عراق میں مذہبی رسومات کی تکمیل کے بعد میتوں کو مشہد روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں تدفین کے تاریخی اجتماع کے لیے ایران بھر سے لاکھوں عزاداروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *