"> افغانستان میں روزگار کا بحران، 74 فیصد آبادی فاقہ کشی پر مجبور - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان میں روزگار کا بحران، 74 فیصد آبادی فاقہ کشی پر مجبور

افغانستان میں روزگار کی شدید کمی اور طالبان کی پالیسیوں کے باعث 74 فیصد عوام فاقہ کشی پر مجبور، 29 ملین آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی۔
افغانستان میں روزگار کے بحران سے 74 فیصد آبادی فاقہ کشی پر مجبور

اقوامِ متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کے مطابق افغانستان میں روزگار کی کمی سے 74 فیصد عوام فاقہ کشی پر مجبور، ملک میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت۔

July 9, 2026

طالبان حکومت کی پالیسیوں اور ملک میں روزگار کی شدید کمی نے افغان عوام کو تاریخ کے بدترین انسانی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جہاں 74 فیصد آبادی فاقہ کشی کا شکار ہو چکی ہے۔ افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امدادی امور (او سی ایچ اے) نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرزمین پر لاکھوں خاندانوں کی زندگی شدید متاثر ہے۔

او سی ایچ اے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی میڈیا کی نظروں سے دور رہنے کے باوجود طالبان کے زیرِ تسلط افغان عوام سنگین ترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

افغان طالبان کے طرزِ حکمرانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں روزگار کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی شدید قلت نے زندگی انتہائی مشکل بنا دی ہے۔

دوسری جانب سابق افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ رجیم نے افغان سرزمین کو دنیا کا غریب ترین خطہ بنا دیا ہے، جہاں اس وقت 29 ملین (2 کروڑ 90 لاکھ) سے زائد افغان شہری غربت کی لکیر سے نیچے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ادارہ برائے انسانی امدادی امور کی ڈائریکٹر ایڈیم وسورنو کے مطابق افغانستان میں مالی وسائل کی شدید کمی اور بالخصوص خواتین پر عائد سخت پابندیوں نے افغان عوام کی مشکلات کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی میں ناکام طالبان انتظامیہ کی ترجیحات عوامی فلاح کے بجائے دیگر امور پر مرکوز ہیں، جس کی قیمت معصوم افغان عوام کو چکانی پڑ رہی ہے۔

دیکھیے: پاکستان نے مزید 49 غیر قانونی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *