"> خضدار میں شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

خضدار میں شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مذمت

خضدار میں پی پی رہنما شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر مسلح حملہ؛ اڑھائی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں 17 سے 19 افراد ہلاک، شفیق مینگل محفوظ۔
خضدار میں شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پی پی رہنما شفیق الرحمٰن مینگل کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ۔ شدید فائرنگ اور دھماکوں میں 17 سے 19 ہلاکتیں، وزیر اعلیٰ کی مذمت۔

July 9, 2026

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور قبائلی رہنما میر شفیق الرحمٰن مینگل کی رہائش گاہ پر مسلح افراد نے بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ شفیق مینگل کے قریبی ساتھی ندیم الرحمٰن بلوچ کے مطابق اس حملے کے بعد دونوں مسلح گروہوں کے درمیان اڑھائی گھنٹے تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خونریز جھڑپ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے میں شفیق مینگل گروپ کے 12 سے 14 افراد جان سے گئے، جبکہ جوابی فائرنگ سے 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔ جھڑپ کے وقت میر شفیق الرحمٰن مینگل گھر پر ہی موجود تھے، تاہم وہ حملے میں بالکل محفوظ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شفیق مینگل نے حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے شدید مخالف ہیں۔ ماضی میں ان پر مسلح گروپس کی سرپرستی اور سہولت کاری کے الزامات بھی لگ چکے ہیں، تاہم وہ ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شفیق مینگل اور ان کے ساتھیوں کی استقامت کو سراہا ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، اور صوبے سے امن دشمن عناصر کے تمام مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *