"> پاکستان کا امریکہ ایران کشیدگی پر ردعمل، مذاکرات پر زور
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امریکہ ایران کشیدگی پر پاکستان کی تشویش، فریقین کو مذاکرات کا مشورہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے، امریکہ ایران کشیدگی پر سخت تشویش، مذاکرات پر زور۔
امریکہ ایران کشیدگی پر پاکستان کی تشویش

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی پریس بریفنگ؛ پاکستان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، فریقین کو مذاکرات کی دعوت۔

July 16, 2026

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں، پاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور تنازع کو مذاکرات کی میز پر ہی حل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ کشیدگی ختم ہو اور تکنیکی مذاکرات شروع ہوں، امید ہے آبنائے ہرمز کی صورتحال جلد نارمل ہو جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد جاری رہنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان آبنائے ہرمز سے تجارت اور پیٹرولیم مصنوعات کی باآسانی فراہمی پر یقین رکھتا ہے، جبکہ تمام فریق کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کا پوری دنیا پر اثر پڑ رہا ہے اور پاکستان اہم ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 10 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر کے ساتھ اہم گفتگو ہوئی، جبکہ وزیراعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی ضبط و تحمل پر زور دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز میں غیرمعمولی صورتحال سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں، اور پاکستان تمام فریقین کو جنگ سے گریز کی ترغیب دیتا رہے گا۔

دیکھیے: ایران کے کویت اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے، متعدد تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *