معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

نئی دہلی میں نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے بھارتی وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

July 21, 2026

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کا دورہ کیا اور شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

July 21, 2026

متحدہ مدارس کونسل نے پاک فوج اور شہداء کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات کو ان کا ذاتی سیاسی مؤقف قرار دیتے ہوئے مدارس اور علما کے باضابطہ بیانیے سے الگ کر دیا۔

July 21, 2026

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے تجارت اور سرمایہ کاری پر اہم مذاکرات ہوں گے۔
کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم پر مذاکرات کریں گی۔

July 20, 2026

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ وہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر یہاں آئی ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد کینیڈا کی وزیرِ خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا بنیادی محور دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں وزراء باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اپنے قیام کے دوران کینیڈا کی وزیرِ خارجہ ملکی قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد قریبی عوامی روابط پر استوار ہے اور کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی تارکینِ وطن ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

نئی دہلی میں نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے بھارتی وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

July 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *